
مضامین سیکھنے لیے تجاویز ریاضی
کسی کلاس کو نہ چھوڑیں:
کبھی بھی کلاس سے غیر حاضر نہ ہوں۔ ہمیشہ یاد رکھیں کہ ریاضی ایک مجموعی مضمون ہے، اگر آپ نے ایک کلاس چھوڑ دی تو آپ ایسے مواد سے محروم ہو جائیں گے جو آگے آنے والی مشقوں میں آپ کے کام آ سکتا ہے۔
وقت کی پابندی کریں؛
ہمیشہ وقت پر پہنچیں، اگر آپ دس منٹ دیر سے آتے ہیں تو ہو سکتا ہے کہ آ پ ایک ایسا اہم فارمولا، تکنیک، یا طریقہ کھو دیں جو کہ استاد نے بہت وضاحت کے ساتھ بیان کر دیا ہو۔
مستعد رہیں؛
کلاس میں ایک فعال اور مستعد سامع بن کر رہیں۔ کوشش کریں کے جب استاد کسی سوال کا حل بتا رہا ہے تو قدم بہ قدم اسے نوٹ کرتے جائیں۔
سوالات پوچھیں:
اگر آپ کو کسی چیز کی سمجھ نہیں آئی تو اپنے استاد سے پوچھیں۔اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ یہ صرف آپ ہی نہیں ہوں گے جسے سمجھ نہیں آئی ہے، اس لیے اگر آپ کو سمجھنے میں مشکل ہو رہی ہے تو استاد سے ضرور پوچھیں۔
مسئلہ کو حل کرنا:
جب ایک مسئلے پر کام کر رہے ہوں تو درج ذیل مراحل پر عمل کریں:
۔مسئلے کو جاننے کے لیے درمیانی رفتار سے مسئلہ کو پڑھیں
۔یہ جاننے کے لیے مسئلہ میں کیا پوچھا جا رہا ہے مسئلہ کو دوبارہ پڑھیں، یہاں تک کہ آپ اسے اپنے الفاظ میں بیان کرنے کے قابل ہو جائیں۔
۔ مسئلے کو دوبارہ پڑھیں اور پہلے اسے کسی رف کاغذ پر حل کرنے کی کوشش کریں۔ تمام تر معلوم شدہ حقائق میں تعلق بنائیں اور ایک ایسی مساوات ترتیب دیں جس میں آپ کا نا معلوم بھی شامل ہو۔
۔ ہر اس فارمولا یا تعریف کے بارے سوچیں جو آپ کے مسئلہ سے متعلقہ ہو۔
۔ پیچھے کی طرف جاتے ہوئے، اپنے آپ سے پوچھیں، اس مسئلے کے حل کے لیے مجھے کیا جاننے کی ضرورت ہے؟اب اس مسئلے کو اپنی کتاب میں موجود کسی مثال یا نوٹس وغیرہ سے جوڑ کر دیکھیں۔
۔ اس مسئلے کا ایک آسان حصہ انتہائی بڑے یا انتہائی چھوٹے اعداد لے کر حل کرنے کی کوشش کریں
اور پھر اپنے مسئلے کو اسطرح دیکھیں جیسے یہ آپ کی کتاب میں سے دی گئی مثال ہو۔
۔مسئلے کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں بانٹیں، مسئلے کے ایک حصے پر کام کریں اور دیکھیں کیا یہ بنیادی مسئلے سے مجموعی طور پر جڑے ہوئے ہیں۔
۔ ایک جواب کا اندازہ لگائیں اور پھر دیکھیں آیا آپ درست تھے یا نہیں۔ اپنا جواب چیک کرنے کا طریقہ ہی شائد آپ کو کوئی ممکنہ حل بتا دے۔
۔ اگر آپ کو کوئی کامیابی نہیں مل رہی تو وقفہ کرلیں اور دوبارہ اس مسئلہ کے بارے سوچیں۔
۔ جب آپ نے ایک پلان بنا لیا تو پھر اس پر عمل کریں، اگر یہ کام نہیں کرتا تو دوسرا پلان بنائیں۔