
تحقیقی کام کے لیے رہنما اصول
تحقیقی مقالہ لکھنے کے اقدامات؛
تحقیقی مقالہ لکھنا ایک خوف ذدہ کر دینے والا کا م ہے، مگر مندرجہ ذیل اقدامات پر عمل پیرا ہو نے سے آپ کو ایک موئثر تحقیقی مقالہ لکھنے میں مدد ملے گی؛
۔ ابتدایا شروعات؛
۔ لکھنے کے لیے ایک موضوع کا انتخاب کریں
۔ موضوع بارے کچھ ابتدائی تحقیق کریں
۔ اپنے موضوع کو محدود کرتے چلے جائیں
۔ اپنے تحقیقی مقالہ بارے ابتدائی بیانیہ تیار کریں، یہ دوران تحقیق تبدیل کی جا سکتی ہے۔
ڈیٹا اکٹھا کرنا؛
۔ اپنے تحقیقی موضوع بارے شائع شدہ مواد جمع کریں
۔ اپنے ابتدائی زرائع کی کتابیات کو 3\” X 5\” کے کاغذ کے ٹکڑوں پر ایک فہرست کی صورت مرتب کریں
۔ اپنی تحقیق کو وسیع کریں یہ جانچتے ہوئے ؛
ا۔ موضوع بارے عام کتابیات
ب۔ تجارتی کتابیات
ج۔ اشارات(کتابیں اور مندرجات، مجلہ جات میں لکھا ہوا ادب، اخبارات، وغیرہ(
د۔ لائبریری کی ڈیجیٹل فہرست
نوٹس لینا؛
۱۔ اپنے تحقیقی مقالہ کا ایک خاکہ بنائیں
۲۔ اپنے ذرائع کو جانچنے کے لیے کچھ وقت صرف کریں کہ کیا وہ ابتدائی زرائع ہیں یا ثانوی زرائع
۳۔ اپنے نقاط اور کلیدی حقائق کو 4\” X 6\” کے کاغذ کے ٹکڑوں پر منتقل کریں
۴۔ کسی دوسرے مصنف کا مواد نقل نہ کریں!
مقالہ لکھنا:
۱۔ ایک حتمی خاکہ تیار کریں اور پھر اس کا موازنہ اپنی تحقیق کے نتائج سے کریں
۲۔ لکھنے کی تیاری کریں؛
ا۔ اپنی معلومات کو اس طرح ترتیب دیں جیسے وہ آپ کے مقالہ میں میں آئیں گی
ب۔ اس بات پر توجہ دیں کہ آپ کے پڑھنے والے آپ کے مقالہ پر کس طرح کا ردِعمل ظاہر کریں گے۔
۳۔ ایک رف ڈرافٹ تیار کریں؛
۴۔ اپنے مضمون کو دیے گئے حوالہ جات کی درستگی بارے جاننے کے لیے تجزیہ کریں
۵۔ اپنے مضمون کو بار بار پڑھیں اور جہاں ضروری ہو درستگی کریں
۶۔ اپنے حوالہ جات اور کتابیات کو حتمی شکل دیں
۷۔ اپنے مقالہ کو سپیلنگ اور گرائمر کی غلطیوں کو درست کریں
حوالہ جات:
ایجوکیشن کارنر