
تنقیدی سوچ اور تجزیہ
تنقیدی سوچ ایک ایسا عمل ہے جس میں معلومات بارے سوچ کر اور ان کا تجزیہ کرکے آپ کسی نتیجے پر پہنچتے ہیں۔ تنقیدی سوچ اس وقت رو بہ عمل آتی ہے جب آپ کو کسی مسئلے کا حل نکالنا ہوتا ہے، جہاں آپ خود کار انداز میں ان معلومات کو مستند، حقیقی، یا درست تسلیم نہیں کرتے۔ اس کی بجائے آپ شواہد اکٹھے کرتے ہیں، اور تمام پہلوؤں کا استدلالی انداز میں تجزیہ کرتے ہیں، اور کھلے ذہن کے ساتھ اپنے نتیجے پر پہنچتے ہیں۔
۔ کیسے تنقیدی انداز میں سوچا اور تجزیہ کیا جائے؛
معلومات اکٹھی کریں؛
۔ سب سے پہلے مسئلے سے متعلق تما م قسم کی معلومات اکٹھی کریں۔
۔ اس بارے میں تحقیق کریں
۔ اہم نقاط کو تحریر کر لیں
۔ دلائل کیا ہیں؟
۔ کیا اس بارے کو ئی مفرو ضات(چیزوں کو بلا ثبوت درست تسلیم کر لینا) موجود ہیں
۔ آپ ان معلومات کا کیا کریں گے؟
۔ اس مسئلے کی نشاندہی کریں جس کے حل کیے جانے کی ضرورت ہے۔
۔ نوٹ بنائیں اور اپنے خیالات کو ایک ڈرافٹ کی صورت تحریر کر لیں۔
۔ مسئلے کو چھوٹے چھوٹے حصوں میں تقسیم کر لیں اور پہلے حصے سے شروع کریں۔
معلوما ت کا تجزیہ کریں؛
۔ چھوٹے چھوٹے حصے کیسے اکٹھے بیٹھتے ہیں او ر ان کا آپس میں کیا تعلق ہے؟
۔ مختلف خیالات کا موازنہ کریں؛ کہیں کو ئی مماثلت یا تفریق موجو د ہے؟
۔مختلف آراء کا تجزیہ کریں؛
۔ مختلف آراء بارے پہلے سے کیا شواہد موجود ہیں؟
۔کون سے نقاط پر اتفاق ہے اور کون سے نقاط پر اتفاق نہیں ہے؟
۔ اسے بات کو یقینی بنائیں کہ آپ دلیل کے تمام پہلوؤں کو پرکھیں، خاص طور پر ان نقاط کو جن سے آپ متفق نہیں ہیں۔
۔ کیا تمام خیالات اور ان کے منبع میں کو ئی منطقی ربط موجود ہے؟
۔ موضوع بارے اپنے ابتدائی خیالات کا موازنہ کریں۔ کیا آپ اب بھی ایسے ہی سوچتے ہیں یا آپ کے خیالات میں مکمل تبدیلی آ چکی ہے۔
۔ کون سے خیالات آپ کی ضرورت کے عین مطابق ہیں؟
اپنے خیال یا رائے کی تعمیر کریں؛
۔تمام آراء یا خیالات کو مجتمع کریں۔
۔کیا ایک سے زائد جوابات موجو د ہیں؟
۔ سب سے بہتر حل کیا ہو سکتا ہے؟
۔ ان آراء یا خیالات کو استعمال میں لائیں؛
۔ ایک دلیل کو تشکیل دیں
۔ اس کے مضمرات کی نشاندہی کریں۔
۔ ایک منطقی انجام پر پہنچیں
اپنی سمجھ بوجھ کو استعمال میں لائیں؛
۔ سوال کا جواب دیں، اور
۔ اپنی اسائنمنٹ لکھیں