
کلاس روم میں سیکھنے کی حکمتِ عملیاں
جب آپ کلاس میں ہوں تو استاد کی طرف سے دیے جانے والے لیکچر سے ذیادہ سے ذیادہ سیکھنے کی کوشش کریں۔ایک اچھا استاد لیکچر کو اپنے طلباء کو موضوع بارے اہم نقاط کا جائزہ دے دیتا ہے، اس میں بتائے گئے مسائل کا فہم فراہم کرتا ہے، اور آپ کی رہنمائی کرتا ہے کہ آپ نے اس موضو ع بارے مزید کیا پڑھنا ہے۔ آپ کو ایسی تفصیلات بھی مل سکتی ہیں جو کہ موجودہ مسائل سے آپ کو آگاہی فراہم کرین، پیچیدہ مواد کی تشریحات کریں یا مشکل سوالوں کے جواب دیں جو کہ آپ کی اپنی تحقیق اور فہم میں ترقی کا باعث بنیں۔
کلاس میں فہم کو کیسے فروغ دیا جائے:
کلاس میں جانے سے قبل، استاد کی طرف سے دیے گئے ہینڈ آؤٹ پڑھیں، یا یہ ہمیشہ اچھا رہتا ہے اگر آپ تھوڑی سی مزید محنت کرکے ویب پر موضوع کے بارے کچھ تحقیق کر لیں۔ اس طرح سے آپ کلاس کے لیے ذیادہ بہتر طور پر تیار ہوں گے۔
۔ لیکچر کو دھیان سے سننے پر اپنی توجہ مزکور رکھیں
۔ اس بات کی طرف دھیان دیں کہ کس طرح سے مختلف موضوعات اور مسائل آپس میں منسلک ہیں، اس سے آپ کو موضوع پر اچھی گرفت حاصل ہو جائے گی۔
۔ اہم موضوعات بارے ایک مختصر نوٹ بنائیں
۔ اگر مزید کوئی حوالہ جات ہوں تو انہیں نوٹ کریں
۔ موضوع کے بارے لیکچر سے پہلے اور بعد میں ضرور پڑھیں