
توجہ کی کمی/ذیادہ توجہ دینے کی معذوری (اے ڈی ایچ ڈی) کے ساتھ تعلم
کلاس میں؛
ہدایات پر عمل کرنے میں مدد کے لیے؛
۔ ہدایات کو بنیادی ایک یا دو ہدایات تک آسان بنائیں۔ اپنے استاد سے اس کی تصدیق کریں یا
۔ اپنے استاد سے کہیں کہ وہ ان ہدایات کو آپ کے لیے چھوٹے چھوٹے حصوں میں بانٹ دے۔
اپنی باری کے بغیر جواب دینا، یا استاد اور کلاس کو مخل کرنا اے ڈی ایچ ڈی کے لیے ایک عام بات ہے، لیکن سب سے بہتر چیز یہ یاد رکھنا ہے کہ آپ سیکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
۔ بولنے سے پہلے اپنا سوال یا تبصرہ کاغذ پر لکھ لیں
۔ رضا کارانہ طور پر کوئی چیز کرنے سے قبل اپنا ہاتھ اُٹھانے کی مشق کریں۔
عمدہ نوٹ لینا تما م طلباء کے لیے اہم ہے۔ مندرجہ ذیل تکنیکیں آپ کو فائدہ دے سکتی ہیں؛
۔ کلاس میں ایک ٹیپ ریکارڈر لے کر آئیں
۔ کسی ہم جماعت کے ساتھ مل کر اسی کلاس کا مطالعہ کریں
۔ اے ڈی ایچ ڈی کے لیے لیکچر بہت انداز تعلیم نہیں ہے۔ اپنے استاد سے لیکچر کے خلاصہ کی کاپی بارے بات کریں یا انہی معلومات کو حاصل کرنے کے متبادل طریقوں پر غور کریں۔
ہوم ورک؛
توجہ مزکور رکھنے میں مدد کے لیے؛
۔اپنے گھر میں کسی خاموش جگہ کا انتخاب کریں، تمام غیر متوجہ کرنے والی چیزوں جیسے آپ کے خاندان کی آوازیں، پالتو جانوروں کی آوازیں، ٹی وی، ٹیلیفون اور موسیقی کی آوازیں۔
۔اگر آپ کے گھر میں جگہ محدود ہے تو آپ کے والدین آپ کے لیے لائیبریری، مذہبی سنٹر، ہمسائے کے گھر، یا کسی اور ایسی ہی جگہ کا بندوبست کر سکتے ہیں۔
۔ خاص قسم کے ہیڈ فون شور کو کم رکھنے میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔
۔ ایک خاص روٹین اپنائیں، اور اپنے مطالعہ کو باقاعدگی سے وقت دیں۔
یاد رکھنے میں مدد کے لیے؛
۔ روٹین /عادات کو اپنائیں۔ مثال کے طور پر سکول جانے سے قبل ایک ہی طریقہ سے اپنے سکول کے کام کو منظم کریں۔ اس روٹین کو پختہ کرنے کے لیے کسی سے مدد لے لیں۔
۔ اپنی اسائنمنٹس کوہر دفعہ بیگ کی مخصوص جیب میں رکھیں اور اپنے استا د کو اس کے متعلق بتا دیں۔
۔ اپنے بستہ کی ایک جیب میں یاد رکھنے والی چیزوں کی فہرست بنا کر رکھیں
تفصیلات میں مدد کے لیے؛
۔ اپنیوالدین، ہم جماعت یا ٹیوٹر کے ساتھ مل کر اپنے ہوم ورک کا جائزہ لیں
۔ کمپیوٹر پر کیے گئے کام کے لیے ہمیشہ باقاعدگی سے سپیلنگ اور گرائمر چیک کا استعمال کریں۔
یاد رکھیں کہ غلطی کرنا، یا تفصیلات کو نظر انداز کر جانا، ذہانت کی کمی نہیں ہے، بلکہ یہ اس حالت کی ایک خاصیت ہے۔
حوالہ جات:
سٹڈی گائیڈ اینڈ سٹریٹجیز