
مستعد متعلم
ایک ایسا تعلیمی عمل جس میں طلباء بہت جوش و خروش سے پڑھائے جانے والے مواد میں خود کو ضم کر لیتے ہیں بجائے اس کے کہ لیکچر کی شکل میں دی گئی معلومات کو اپنے اندر سمو لیں۔ مثال کے طور پر، طالبعلم ایک سوال کے جواب پر غور و فکر کرتا ہے، اور پھر اپنے خیالات پوری کلاسے کے ساتھ کردار نبھا کر شئیر کرتا ہے؛ ہر طالبعلم زمین سے جڑے کسی مسئلے سے متاثر شخص کا کردار لیتا ہے، جیسے کہ ایک آتش فشاں، یا آلودہ جھیل اور پھر ماحولیات سے متعلق اس مسئلے کے انسانی زندگی پر اثرات یا انسانی سرگرمیوں کے ہمارے ارد گرد کی دنیا پر اثرات کا جائزہ اس شخص کے نقطہ نظر سے۔
مستعد متعلم موضوع کا علم حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے، اور نصاب میں اسکا مقصد اور اہمیت سمجھنے کی کوشش کرتا ہے۔وہ اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ مواد پر اچھی طرح سے تحقیق ہو جائے اور ان کی اسائنمنٹ منظم ہو اور اسے حتمی عمدہ معیارکی کاوش کے لیے اس میں مناسب ترمیم کرتے ہیں۔
مستعد متعلم کیسے بنا جائے؛
۔ دیے گئے تمام مواد کو لیکچر سے قبل پڑھ لیں یا اس پر ایک طائرانہ نظر ڈال لیں تاکہ دیا جانے والا لیکچر آ پ کے لیے ذیادہ بامعنی ثابت ہو
۔ تمام کلاسز میں حاضر ہوں، غور سے سنیں اور کلاس نوٹس سوچ سمجھ کر لیں
۔ تمام بڑے امتحانات/ٹیسٹ کے لیے کم از کم ایک ہفتہ قبل تیاری شروع کر دیں
۔ کلاس میں پڑھائے گئے تمام تر مواد کو باقاعدگی سے ہر رات تقریباً دو گھنٹے کے لیے پڑھیں اور اسکو دہرائیں
۔ کلاس کی تمام تر اسائنمنٹ پوری کریں چاہے آپ کو اس کے لیے نمبر ملیں یا نہ ملیں
۔ ہر نشست میں پڑھائے گئے سبق کا جائزہ ضرور لیں
مستعد اور مجہول متعلم میں فرق؛
کلاس لیکچرز؛
۔مجہول متعلم استاد کی طرف سے جاری کردہ ہر ہدایت کو نوٹ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ جبکہ دماغ اس وقت کہیں اور کھویا ہوتا ہے۔
۔مستعد متعلم کلاس سے قبل ہی اسائنمنٹ کو اچھی طرح سے پڑھ لیتا ہے تاکہ وہ موضوع سے اچھی طرح سے واقف ہو جائے۔لیکچر کو دھیان سے سنتا ہے اور پھر فیصلہ کرتا ہے کہ اس نے کیا چیز نوٹ کرنی ہے۔
درسی کتب کی پڑھائی؛
۔مجہول متعلم پڑھتا ہے، اکتا جاتا ہے، اور پھر آدھے صفحے پر پہنچ کربھول جاتا ہے کہ اس نے کیا پڑھا
۔ مستعد متعلم مواد کے ساتھ مشغول ہوتا ہے، جب پڑھ رہا ہو تو اہم باتوں کو خط کشیدہ کرتا ہے، ورق کے حاشیہ پر نوٹ لکھتا ہے، سوال کے بارے سوچتا ہے، زہن میں نقشہ ترتیب دیتا ہے، اشکال اور خلاصے کو ذہن نشیں کرتا ہے۔
پڑھنا؛
مجہول متعلم درسی کتا ب پڑھتا ہے اور کلاس نوٹس کو دوبارہ لکھتا ہے۔
مستعد متعلم سٹڈی شیٹ بناتا ہے، چھوٹے چھوٹے کارڈ بناتا ہے، ٹیسٹ میں آنے والے سوالات بارے اندازہ لگاتا اور ان کے جوابات تلاش کرتا ہے، اشکال بناتا ہے، ذہن میں نقشہ ترتیب دیتا ہے، اور پورے مواد کا خاکہ بناتا ہے تاکہ اپنے تعلیمی مواد کو بامعنی طور پر منظم کر سکے۔