
اپنے پڑھنے کے انداز کو جانچنا
پڑھنے کے انداز کا سیکھنے پر اتنا ذیادہ اثر ہوتا ہے جو شائد آپ کے گمان میں بھی نہ آتا ہو۔ آپ کا چنا ہوا انداز تعلم نہ صرف آپکیبہتر طور پر سیکھنے میں رہنمائی کرتا ہے بلکہ یہ آپ کے تجر بات کو بیان کرنے کے انداز کو بھی بدل دیتا ہے، آپ کے معلومات کو یاد رکھنے کے انداز کو بدلتا ہے، یہاں تک کہ تمام تر تفصیلات جیسے کہ الفاظ کے چناؤ میں بھی مدد دیتا ہے۔
پڑھائی میں بہتر کارکردگی کے لیے ضروری ہے کہ ہر طالبعلم کو اپنے سیکھنے کے انداز کا پتہ ہو۔ کچھ طلباء منطقی سوچ سے بہتر سیکھتے ہیں، اور کچھ کو زبانی سیکھنے کی عادت ہوتی ہے۔ درج ذیل میں سیکھنے کے کچھ انداز دیے گئے ہیں جو طلباء عموماً اپناتے ہیں۔
چند سیکھنے کے انداز درج ذیل ہیں؛
بصری؛ ایسے طلباء تصاویر، اشکال اور موجود چیزوں سے سیکھتے ہیں
بیانیہ؛
۔ مشاہدے سے سیکھنا
۔ جو کچھ دیکھا ہے اسے دہرا سکتے ہیں
۔ لکھی ہوئی یا سامنے دی گئی ہدایات کی پیروی کر سکتا ہے
۔ پڑھنا پسند کرتا ہے
۔ لکھے ہوئے نوٹس کا استعمال کرنا
۔ دیکھنے سے فائدہ اٹھاتے ہیں جیسے ٹی وی، ویڈیو اور فلم وغیرہ
درج ذیل کے استعمال سے بہت طور پر سیکھتے ہیں؛
۔ چارٹس، گرافس، اشکال، اور فلو چارٹ
۔ بصری مماثلت اور تفاوت
۔ تصاویر اور گراف
۔ نقشہ جات
۔ خاموشی سے پڑھنا
۔لکھی ہوئی ہدایات
۔ کمپیوٹر کی مدد سے سیکھنا
سمعی؛ وہ آواز اور موسیقی کے استعمال کو ترجیح دیتے ہیں
بیانیہ؛
۔سننے اور نوٹس لینے کو ترجیح دیتے ہیں
۔ ایک جیسی آوازوں کی تلاش کرتے ہیں
۔ ساتھیوں سے مشورہ کرتے ہیں کہ ان کے پاس صحیح تفصیلات موجو ہیں
۔ جس بات کو سنا ہو اسے دہرا سکتے ہیں
۔ زبانی ہدایات کی پیروی کر سکتے ہیں
۔ الفاظ کو یاد رکھنے کی غرض سے دہراتے ہیں
۔ زبان کا استعمال موئثر طور پر کرتے ہیں
درج ذیل کے استعمال سے بہتر طور پر سیکھ سکتے ہیں؛
۔ بحث، مکالمہ، اور تکرار
۔ زبانی یاد کرنا
۔ آوازوں کی بناوٹ
۔ زبانی پڑھنا
۔ روایات یا کہانیوں کا سننا
۔ ٹیپ یا سی ڈی سننا
۔ مشترکہ سیکھنے والے گروپ
جسمانی؛ وہ جسم، ہاتھوں اور چھونے کے احساس کو استعمال کرنے کو ترجیح دیتے ہیں
بیانیہ:
۔اکثر جسمانی طور پر خود کو موڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں
۔ جسمانی مشق اور تجربے سے سیکھتے ہیں
۔ مظاہرے سے استفادہ کرتے ہیں
۔ جو کچھ وہ جانتے ہیں دوسروں کو سکھا کر سیکھتے ہیں
مندرجہ ذیل کے استعمال سے ذیادہ بہتر طور پر سیکھتے ہیں؛
۔ کھیل کھیلنا
۔ کردار نبھانا/نقل اتارنا
۔ تاثرات اور جسمانی حرکات و سکنات کو پڑھ کر
۔ ڈرامہ سے
۔ چلتے ہوئے یاد کرتے ہیں(جیسے چلنا، کھڑی ہوئی موٹر سائیکل پر بیٹھنا یا انگلیوں یا پورے جسم کا استعمال کرنے والے کھیل کھیلنے سے)
لسانی/زبانی:
بیانیہ:
۔واقعات/مکالمات کا تصور کرتا ہے، الفاظ، جملے اور مکالمے کے بارے سوچتے ہوئے
۔ذیادہ تر وقت سوچتا اور لسانیات میں اختراع کرتا رہتا ہے
۔ الفاظ، محاورات اور جملوں کو ایسے سنتا ہے جیسے وہ خاموشی سے پڑھے جا رہے ہوں
۔لطیفے، برجستہ جملے اور مزاح پیدا کرنے کے لیے الفاظ اور آوازوں سے کھیلتا ہے،
۔ پڑھائی /لکھائی سے لطف اندوز ہوتا ہے
۔ یاد داشت کے لیے نوٹ وغیرہ لکھتا ہے
۔ خیالات کی مواصلت کے لیے لکھتا ہے
مندرجہ ذیل کے استعمال سے بہتر انداز میں سیکھ سکتا ہے؛
۔ ادبی تشریح/تجزیہ جات ۔کہانی کہنے سے
۔ ذخیرہ الفاظ کی مشق سے
۔ الفاظ کی جڑیں اور حصے/زبان کے حصے
۔ تقاریر/پریزینٹیشن/روزنامچے/ڈائری لکھنے سے
۔ زبانی بحث و تکرار/فی البدیہہ بولنا/کلاس میں ہونے والی بحث سے