
انکوائری کا طریقہ کار
استاد کو چاہیے کہ وہ اپنے طلباء کو باقاعدہ سمجھائے کہ کیسے انہوں نے انکوائری میتھڈ میں حصہ لینا ہے۔ یہ طریقہ چار مراحل پر مشتمل ہو تا ہے؛
۱۔ بامعنی سوالات سامنے رکھیں
۔ میں اس موضوع کے بارے کیا جاننا چاہتا ہوں؟
۔ میں اپنے سوال بارے کیا جانتا ہوں؟
۔ میں اس بات کو کیسے جانتا ہوں؟
۔ مُجھے اس بارے مزید کیا جاننے کی ضرورت ہے؟
۔ اس سوال کا ممکنہ جواب کیا ہو سکتا ہے؟
۲۔ وسائل کی تلاش کریں
۔ کس قسم کے وسائل مجھے مدد دے سکتے ہیں؟
۔ میں کہاں پر ان وسائل تک رسائی کر سکتا ہوں؟
۔ اس بارے معلومات کا ذمہ دار کون ہے؟
۔ اس بارے مزید کیا معلومات موجو د ہیں؟
۳۔ معلومات کی تشریح کریں
۔ یہ معلومات کس طرح سے میرے سوال سے متعلق ہیں
۔ ان معلومات کا کون سا حصہ میرے جواب سے متعلق ہے
۔ یہ معلومات کس طرح سے میری پیشگی معلومات سے منسلک ہیں؟
۴۔ رپورٹ فائنڈگز
۔ میرا مرکزی نقطہ کیا ہے؟
۔ میرے سامعین /حاضرین کون ہیں؟
۔ اس سلسلے میں اور کیا چیز ضروری ہے؟
۔ یہ تمام چیزیں کیسے آپس میں منسلک ہیں؟
۔ میں اپنا پیغام دوسروں تک پہنچانے کے لیے کون سا طریقہ تعلم استعمال کر سکتا ہوں؟
انکوائری میتھڈ کے فوائد:
۔ یہ طریقہ حقیقی دنیا کے سوالات، مسائل اور تنازعات کو جانچنے کا موقع دیتا ہے۔
۔ یہ طریقہ سوال کرنے کے ہنر، تحقیق اور گفتگو کے انداز میں مہارت فراہم کرتا ہے۔
۔ یہ طریقہ مسائل کو حل کرنے اوران کے حل تلاش کرنے میں مدد دیتا ہے۔
۔ یہ کلاس روم اور کلاس روم سے باہر تعاون کے مواقع بڑھاتا ہے۔
۔ یہ مواد کے بارے گہرا فہم عطا کرتا ہے۔
۔ یہ علم اور خیالات کی جامعیت میں مدد گا ر ثابت ہوتا ہے۔