
تعلمی راہ میں معذوریاں
تعلمی معذوریاں ایک مجموعی اصطلاح ہے ، جس میں کچھ اور خاص باتیں موجود ہیں۔ تعلمی معذوریوں کا شکار بچے دیکھنے میں نارمل، ذہین اور چست لگتے ہوں، وہ اس طرح کی مہارتوں کا مظاہرہ نہ کر سکیں جو کہ ان کی عمر کے ایک دوسرے بچے سے متوقع ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ تعلمی معذوریوں کو اکثر پوشیدہ معذوریوں کے نام سے جانا جاتا ہے۔
تعلمی معذوریوں کو نہ تو ٹھیک کیا جا سکتا ہے اور نہ ان کا علاج کیا جا سکتا ہے، یہ زندگی بھر کا چیلنج ہے۔ لیکن اساتذہ اور والدین کی تھوڑی سی مدد سے تعلمی معذوریوں کا شکار بچے سکول، دوستوں اور معاشرے میں کامیابیوں سے ہمکنار ہو سکتے ہیں۔
استاد کو اس بات سے مکمل واقفیت ہونی چاہیے کہ تعلمی معذوریوں کا شکار بچے اعصابی مسائل میں مبتلا ہوتے ہیں۔انہیں بنیادی مہارتیں سیکھنے میں دشواری پیش آتی ہے، جیسا کہ لکھنا، سوال حل کرنا، اپنے آپ کو منظم کرنا، وقت کی پلاننگ، منطقی استدلال،دور اور نزدیک کی یاد داشت، توجہ حاصل کرنا یہاں تک کہ پڑھنا۔
تعلمی معذوریوں کا شکار بچوں سے سلوک:
تعلمی معذوریوں کے شکار بچوں سے نمٹنے کے لیے مندرجہ ذیل حکمتِ عملیا ں موئثر ثابت ہو سکتی ہیں؛
۔ ایسے بچے جن کو پڑھنے میں دشواری ہوتی ہے، استاد کو چاہیے کہ انہیں واضع زبانی ہدایات جاری کرے، تاکہ ایسے بچے جو پڑھ نہیں سکتے، وہ تمام تر معلومات سُن سکیں۔
۔ استاد کو تعلمی معذوریوں کا شکار بچوں کو بار بار ان کی کارکردگی کی رپورٹ مہیا کرتے رہنا چاہیے، اس سے ان بچوں میں اپنے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے ترغیب ملتی ہے۔
۔ ان کے لیے چھوٹی چھوٹی سرگرمیوں کا انتخاب کریں کیونکہ ان کا توجہ مزکور رکھنے کا دورانیہ کم ہوتا ہے، لمبے عرصے کی سرگرمی ان میں پریشانی پیدا کرتی ہے۔
۔ استاد کو چاہیے کہ بچوں کو ایسی اشیاء فراہم کریں جن کو وہ چھو سکیں، سن سکیں یا سونگھ سکیں۔ کیونکہ بغیر کسی میڈیم کے ان کے لیے سیکھنا مشکل ہوتا ہے۔
۔ ہمیشہ اپنی ہدایات، اور دوسرے معلومات کو دہراتے رہیں کیونکہ تعلمی معذوریوں کے شکا ر بچوں کی یادداشت بہت مختصر ہوتی ہے۔
۔ ایسے بچوں کی حوصلہ افزائی کریں کہ وہ کسی بھی سرگرمی کو سرانجام دینے کے لیے ایک گروپ کی شکل میں کام کر لیں۔بچوں پر
مشتمل ایک ایسا گروہ تیار کریں جو کہ حقیقتاً سیکھنے والوں کا ایک گروپ ہو جنہیں سیکھنے کی تمام سہولتیں میسر ہوں۔
۔استاد کو چاہیے کہ بچوں کو مخصوص قسم کی تعریف سے نوازیں، بجائے اس کے کہ ان سے کہا جائے کہ آپ نے بہت اچھا کیا یا مجھے آپ کا کا م پسند آیا۔ اپنے آپ کو مخصوص رکھیں جیسے ، مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ آپ نے جس طریقہ سے بلاک ٹاور بنانے میں علی کی مدد کی۔