
خصوصی تعلیم کا تعارف
تمام طلباء کو اساتذہ کی طرف سے توجہ اور مدد کی ضرورت پڑتی ہے۔ لیکن کچھ ایسے خاص بچے ہوتے ہیں جب کو معمول سے بڑھ کر توجہ اور مدد کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ ایسے بچے ہیں جن کی خاص ضروریات ہوتی ہیں ، جنہیں معمو ل کی ہدایات اور جائزہ کے ذرائع سے پورا نہیں کیا جا سکتا۔ اُنہیں استاد سے کلاس کے عام بچوں سے بڑھ کر مدد کی ضرورت ہوتی ہے۔ خصوصی توجہ کے طالب بچوں کو پڑھانا نہ صرف اساتذہ بلکہ والدین کے لیے بہت بڑا چیلنج ہے۔ کوئی بھی والدین یہ بات سننے کو تیار نہیں ہوتے کہ ان کے بچے کو کوئی خاص ضروریات ہیں یا وہ معذور ہیں۔ان کا دل اس بات سے پہلے ہی ٹوٹا ہوتا ہے، یہ عام طور پر اساتذہ کا ہی کام ہے کہ وہ اس صورتِ حال کو نہ صرف جسمانی بلکہ نفسیاتی طور پر بھی دیکھیں، اور انہیں سمجھائیں کہ ان کے بچے محفوظ ہاتھوں میں ہیں اور ان کی مکمل دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔
تحقیق، تعلیم اور ٹیکنالوجی کی ترقی نے ایسے بچوں کو سنبھالنا نسبتاً آسان بنا دیا ہے۔ آج کے اساتذہ اس بات سے پوری طرح آگاہ ہیں کہ کس قسم کہ معذوری میں بچے کو کس قسم کی توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں اب یہ کام نہائت آسانی سے ہو جاتا ہے، یہ اب بھی کافی مشکل ہے، کیونکہ خصوصی بچے اپنے لیے اضافی وقت اور توجہ کا تقاضہ کر یں گے اور آپ کو بہت ذیادہ برداشت کا مظاہرہ کرنا پڑے گا، اس لیے بھی کہ ایسے بچوں کو پڑھانے کے لیے خصوصی حکمتِ عملی اور ماحول کی ضرورت ہے، جو ایسے بچوں کے لیے سازگار ہو اور ان کی تعلم کی صلاحیت کو بڑھا سکے۔ یہاں یہ بات اہم ہے کہ یہ معذور بچے ایسے طلباء نہیں ہیں جو کہ سیکھ سکنے ک صلاحیت نہیں رکھتے، فرق صرف یہ ہے کہ ان کی خاص تعلمی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے خاص اندازِ تدریس اپنانا پڑتا ہے جو کہ ان کی غیر معمولی تعلمی صلاحیتوں کے مطابق ہو۔
ایسے بچے کے لیے کوئی بھی حکمتِ عملی اپنانے سے قبل یہ ضروری ہے کہ استاد اس بات سے واقف ہو کہ بچہ کس قسم کی معذوری کا شکار ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ استاد کے لیے لازم ہے کہ وہ بچوں کی معذوریاں اور ان معذوریوں سے جڑی خاص ضروریات سے مکمل واقفیت رکھتا ہو۔
خصوصی بچوں میں پائی جانے والی معذوریوں کی اقسام:
درج ذیل میں خصوصی تعلیم کے سکول میں بچوں میں پائی جانے والی چند بیماریوں کی فہرست دی گئی ہے؛
۱۔ ایک ہی عمل کو بار بار دہرانا
۲۔ بہرہ پن۔ اندھا پن
۳۔ بہرہ پن
۴۔ جذباتی پریشانی
۵۔ سماعت کا نقص
۶۔ ذہنی معذوری
۷۔ مخصوص تعلمی معذوری
۸۔ ہڈیوں کا نقص
۹۔ بولنے یا زبان کا نقص
۱۰۔ شدید دماغی چوٹ
۱۱۔ بینائی کا نقص
۱۲۔ ایک سے ذائد معذوریاں
۱۳۔ صحت کے دوسرے مسائل