
جذباتی انتشار
جذباتی انتشار ایک ایسی حالت ہے جس میں مندرجہ ذیل میں سے کوئی ایک یا ایک سے ذیادہ علامات لمبے عرصے تک موجود رہیں اور جن سے بچے کی تعلیم کارکردگی پر خاطر خواہ اثر پڑے۔
۔ ایسی تعلمی معذوریجس کی حسی، عقلی اور صحت کے عوامل کے ذریعے تشریح نہ کی جا سکے
۔ اپنے اساتذہ یا ساتھیوں سے تعلقات بنانے اور قائم رکھنے کی معذوری
۔ نارمل حالات میں غیر معمولی رویوں کا اظہار
۔ عام طور پر ایسے افراد مایوس اور ناخوش رویوں کا اظہار کرتے ہیں
۔ سکول یاذاتی مسائل کے ساتھ خوف یا دوسرے جسمانی علامات کا اظہارکرتے ہیں
اس میں شیزیروفینا بھی شامل ہے۔ اس اصطلاح میں ایسے بچے بھی شامل ہیں جو معاشرتی طور پر جذباتی انتشار کا شکار ہوتے ہیں ، جب تک کہ ان کے بارے یہ بات ثابت نہ ہو جائے کہ وہ جذباتی عدم استحکام کا شکار ہیں۔