
بچوں میں اعتماد سازی
اپنے بچے میں اعتماد پیدا کرنا نہ صرف اس کی دماغی صحت بلکہ سماجی بہبود کے لیے بہت اہم ہے۔ یہ بچے کی ایک بالغ کے طور پر خوشی اور بہبود کی بنیاد ثابت ہوتا ہے۔عزت نفس اور اپنے بارے مثبت تصور کی کمی اکثر اوقات رویوں کے مسائل کی طرف لے جاتی ہے۔ صحتمندانہ خودی کا مطلب مغروری نہیں بلکہ اپنی خوبیوں اور خامیوں کی حقیقت پسندانہ سمجھ بوجھ ہے۔
آپ بہت سے طریقوں سے اپنے بچے میں اعتماد پیدا کر سکتے ہیں؛
۔ منسلک ولدیت کی مشق کریں۔ بچوں کے ساتھ شیر خواری سے ہی والدین کے طور پر منسلک رہنے سے بچے اور والدین دونوں کا بہترین پہلو سامنے آ جاتا ہے۔
۔ آپ اپنے اعتماد میں اضافہ کریں، یعنی اپنے ماضی کو بھول جائیں
۔ اپنے بچوں پر بہت ذیادہ سختی نہ کریں، اس سے بچے خوف ذدہ ہو جاتے ہیں
۔ خوش رہیں، بچے جب آپ کوفکرمند دیکھتے ہیں تو خود بھی پریشان اورفکر مند ہو جاتے ہیں
۔اپنے آپ کو ایک مثبتآئینہ بنائیں، بچے اپنا عکس اپنے والدین میں دیکھتے ہیں
۔ اپنے بچے سے کھیلیں، اس سے کہیں کہ وہ کھیل کی ابتدا کرے، کھیلنا بچے کے رویے پر کی جانے والی سرمایہ کاری ہے
۔ بچے کو احساس دلائیں کہ وہ سپیشل ہے، اسے یہ محسوس ہونا چاہیے کہ اس کی موجودگی اہم ہے اور معاشرے کا ایک بے رحم رکن نہیں ہے۔
۔ بچے کو اس کے نام سے مخاطب کریں، بچے کو اس کے نِک نیم سے نہ پکاریں اس سے بچے کے اعتماد میں کمی واقع ہوتی ہے
۔اپنے بچے کو کامیابی کے لیے تیار کریں۔ اعلیٰ معیارات مقرر کریں
۔ اپنے بچے کے دوستوں پر نظر رکھیں
۔ اپنے گھر کے ماحول کو بچوں کے لیے دوستانہ ماحول میں ڈھالیں
۔ ذیادہ تر گھر پر سر انجام دی جانے والی سرگرمیوں یا اپنی نگرانی میں باہر سر انجام دی جانے والی سر گرمیوں کا اہتمام کریں
لیبل نہ لگائیں؛ اگر کسی بچے کا کوئی مسئلہ ہے، تو اسے حل کرنے میں بچے کی مدد کریں، یا ذہنی اور جسمانی طور پر اس کی تربیت کریں کہ وہ اعتماد کے ساتھ اس کے ساتھ رہ سکے۔ بچے پر لیبل لگا کر اس کی صلاحیتوں کی راہ میں رکاوٹ پیدا نہ کریں۔
۔ بچے پر اس کے سکول کے اثرات پر نظر رکھیں
۔ اپنے بچے کو ذمہ داری اور اعتماد دیں کہ آپ اس پر یقین رکھتے ہیں
۔ بچوں کی حوصلہ افزائی کریں کہ وہ اپنا اظہار کر یں۔ بچوں کو اپنے خیالات اور نظریات دبانے نہ دیں۔ ان سے ذیاد ہ سے ذیادہ بات چیت کریں تاکہ وہ اپنی زندگی بارے ذیادہ کھل کر آپ سے بات کر سکیں