
صحتمند جسم، صحت مند دماغ
صحت مند جسم اور صحتمند دماغ کا تعلق؛
محققین نے یہ ثابت کیا ہے کہ لوگوں کی بہت سی بیماریوں کی وجہ ان کی زندگیوں میں پائی جانے والی پریشانیاں ہیں۔ مغربی معاشروں جیسا کہ امریکہ میں ، طبی ماہرین ایسے خیالا ت کا اظہار کرتے ہیں کہ زندگی میں پیش آنے والے واقعات، جذبات اور کسی چیز سے نمٹنے کی مہارتوں کا ان کی صحت پر گہرا اثر پڑتا ہے۔ اب ایسی تکالیف کا علاج دوسرے شعبوں میں جیسا کہ سائیکو۔نیورو۔ امیونولوجی اور امراض قلب وغیرہ میں کیا جا رہا ہے۔
جسمانی طور پر فعال رہیں؛
محققیننے ثابت کیا ہے کہ ایسے لوگ جو اپنے پٹھوں کی طاقت برقرار رکھتے ہیں ان کے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے کے چانس کم ہو جاتے ہیں
اپنے دماغ کو چیلنج کریں؛
ایک پرانی کہاوت ہے کہ ، اسے استعمال کرو یا اسے کھو دو،اس کا اطلاق ہمارے پٹھوں اور دماغ پر بھی ہوتا ہے۔ کئی طرح سے ہمار دماغ بھی ایک پٹھے کی طرح ہے۔ مختلف چیزیں سیکھنے اور مختلف سرگرمیوں میں مشغول ہو کر اپنے دماغ کو چیلنج کریں۔
سبزیات او ر پھلوں کی کثرت والی غذا استعمال کریں؛
پھل ایک صحت منددماغ کے لیے اہم ہیں کیونکہ ان میں بہت سے اینٹی آکسیڈنٹ جیسا کہ وٹامن سی، ای، اور اے اور اینٹی آکسیڈنٹ دماغ کے آکسیڈیٹو نقصان کو یا تو کم کر دیتے ہیں یا اس میں تاخیر لے آتے ہیں جو کہ ہمارے دماغ کے لیے خاص طور پر اہم ہے۔
بلڈ پریشر پر کنٹرول رکھیں؛
ہائی بلڈ پریشر، یا ہائیپر ٹینشن، خون کی نالیوں کی خرابی ، خاص طور پر چھوٹی چھوٹی نالیاں، جو کہ دماغ تک آکسیجن اور دوسرے غذائی اجزا کو دماغ تک پہنچاتی ہیں۔
نارمل بلڈ شوگر قائم رکھیں؛
سٹڈیز نے ثابت کیا ہے کہ زیابیطس اور دماغی کمزوری میں گہرا تعلق ہے۔
کولیسٹرول پر نظر رکھیں؛
اس سے نہ صرف دل کے امراض پیدا ہوتے ہیں بلکہ ہائی کولیسٹرول سے دماغ کے خلیے بھی متاثر ہوتے ہیں
دوستوں اور خاندان سے رابطے میں رہیں؛
سماجی طور پرالگ تھلگ ہونے سے بہت سے خطرات اور صحت کے مسائل جیسا کہ ڈیپریشن اور مایوسی حائل ہو سکتے ہیں۔ اپنے خاندان سے منسلک رہنے کی کوشش کریں اور اپنی پریشانیوں کا ان سے اظہار کریں تا کہ آپ کی زندگی میں سکون آ سکے۔