
بینائی کا نقص
بینائی کے نقص سے مراد آنکھ کے ایک یا ایک سے زائد فنکشنز کا محدود ہونا ہے (یعنی بصری نظام کا)۔ بینائی کا نقص، آنکھ کے صاف اور واضح طور پر دیکھنے کے عمل اور کس دوری تک آپ واضع دیکھ سکتے ہیں ، اور رنگوں کو پہچان سکتے ہیں کے عمل کو متاثر کرتا ہے۔
بصری نقائص کے مختلف درجات ہیں جو بینائی کی معمولی کمزوری سے لے کر مکمل اندھے پن تک جاتے ہیں۔ کچھ بصر ی نقائص عینک لگانے ، آنکھ کی ورزش کرنے ، یا کونٹکٹ لینز لگانے سے درست ہو سکتے ہیں۔تاہم تمام تر بصری مسائل کو حل نہیں کیا جا سکتا۔
ایک شخص کی بینائی ہو سکتا ہے کہ وقت کے گزرنے کے ساتھ ساتھ ایک جیسی ہی رہے ، یا اس میں تبدیلی آ جائے۔ چند حالتوں جیسا کہ غیر علاج شدہ موتیا بند وغیرہ کی صورت میں بینائی کا نقص شدت اختیار کر جاتا ہے۔ بینائی کے کھونے کے درجے پر آپ کے بچے کو گھر پر، سکول میں اور معاشرے میں درکار مدد کا انحصار ہو گا۔