
ہوم ورک میں مدد
زندگی کے ہر شعبے میں بچوں کو والدین کی مدد کی اہمیت ہے۔ اسی طرح سے بچوں کو ہوم ورک مکمل کرنے کے لیے بھی مدد کی ضرورت پڑتی ہے۔ والدین اکثر بچوں کا ہوم ورک خود کرکے ان کی مدد کرتے ہیں۔ یہ ہرگز درست نہیں ہے۔ درج ذیل میں چند ایسی تجاویز دی گئی ہیں جن پر عمل کر کے والدین ہوم ورک میں اپنے بچوں کی مدد کر سکتے ہیں۔
۔ ہوم ورک کے لیے جگہ اور وقت کا انتخاب کریں؛ جگہ تمام تر توجہ بٹانے والی چیزوں سے پاک ہونی چاہیے۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے پاس تما چیزیں جیسا کہ پنسل، ربڑ، اور شاپنر موجود ہوں۔ آنے والے پروجیکٹ یا اسائنمنٹ کے بارے اپنے بچے سے بات کریں۔
ہوم ورک کی نگرانی کریں؛ مکمل شدہ اسائنمنٹ دیکھیں اور اپنے بچے کی اچھا ہوم ورک کرنے کے لیے حوصلہ افزائی کریں۔ ان کی کامیابیوں پر ان کی تعریف کریں اور کسی ایک ناکامی کو تمام تر سال کی ناکامی نہ گردانیں۔
۔ اساتذہ سے بات کریں؛اگر آپ کے کسی بھی قسم کے خدشات ہیں تو انہیں اساتذہ تک ضرور پہنچائیں
۔ کمک فراہم کریں؛ اچھے گریڈ لینے پر ان کی تعریف کریں یا کو ئی چھوٹا موٹا تحفہ لے کر دیں
۔ ان کو کام کر کے دینے سے گریز کریں؛ بچوں کا ہوم ورک کرنے سے ان کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے اور ان میں اس بات کا احسا س پیدا ہوتا ہے کہ وہ خود اپنا ہوم ورک کرنے کی قابلیت نہیں رکھتے۔
۔توجہ بٹانے والی چیزوں کو ختم کریں؛ ہوم ورک کے دوران ٹی وی، کمپیوٹر یا ٹیکسٹ وغیرہ نہیں ہو نا چاہیے۔ ان توجہ بٹانے والی چیزوںسے ہوم ورک مکمل کرنے کا دورانیہ بڑھ جاتا ہے۔
۔ وقفہ کریں؛ ہوم ورک کے دوران اپنے بچے کو وقفہ دیں تاکہ وہ تازہ دم ہو سکے اور اپنے آپ کو دباؤ میں یاکام کو بوجھ نہ سمجھیں
۔ سنیکس وغیرہ کا اہتمام رکھیں؛ ہوم ورک کے دوران سنیک وغیرہ کا اہتمام اچھا خیال ہے۔ یہ ایک طرح سے ان کی حوصلہ افزائی کا ذریعہ
بن جاتا ہے۔
۔ اپنے آپ کو دستیاب رکھیں؛جب بھی آپ کے بچے کو ہوم ورک میں آپ کی مدد درکار ہو آپ کو وہاں ہونا چاہیے۔ اپنے بچے کی رہنمائی کریں یا اس کی مدد کریں مگر اس کا کام خو د نہ کریں۔
۔ ان کے ساتھ شامل رہیں؛ ان کے ساتھ بات چیت کرکے اور ان کے مختلف کاموں میں مدد کرکے ان کے ساتھ شامل رہیں
۔ ہوم ورک کا روزنامچہ رکھیں؛ہوم ورک کی ایک نوٹ بک رکھیں جس میں بچہ اپنی تمام تر اسائنمنٹ لکھے۔ ہوم ورک کے روزنامچے سے بڑی اسائنمنٹ جیسے رپورٹس اور پروجیکٹ وغیرہ ایک حیرت کے طور پر سامنے نہیں آتے۔