
اپنی تعلیمی ترجیحات مرتب کریں
آ پ کی تعلیمی ترجیحات اپنے بچے کے رجحان اور صلاحیتوں کے مطابق دوسروں سے مختلف ہو سکتی ہیں۔ آپ کسی چیز پر سمجھوتہ کرنے کے لیے تیار ہیں اور کون سی چیزیں آپ کے نزدیک لازمی ہیں؟ذیل میں ہم نے ترجیحات کی چند مثالیں دی ہیں جو آپ کے لیے اہم ہو سکتی ہیں؛
۔ اپنے بچے کے لیے کسی خاص نصاب میں دلچسپی جیسا کہ میوزک یا کھیل
۔ آپ کے بچے کی مخصوص صلاحیت یاضرورت کے لیے اضافی مدد۔ مثال کے طورپر آپ کا بچہ ریاضی میں بہت اچھا ہے یا وہ انگریزی کو ایک ثانوی یا اضافی زبان کے طور پر سیکھ رہا ہے۔
۔ سینئر لیول پر پڑھائے جانے والے مخصوص مضامین جو کہ آپ کے بچے کے کیریر یا تعلیمی خواہش کے مطابق ہیںیا ان میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔
اپنی ترجیحات کی روشنی میں آپ اپنی فہرست کو ایک یا دو سکولوں تک محدود کرلیں۔ سکول کے انتخاب میں صرف کیا گیا وقت آخر کار آپ کے بچے کے لیے ہی فائدہ مندثابت ہوگا، نہ صرف اس کی تعلیم بلکہ اس کی بہبود کے لیے بھی۔