• Home
  • Exams
    • Exams
    • Punjab Text Book Board
    • Oxford University Press
    • The Educators
    • Allied School System
  • E News
    • Educational News
    • Technology News
    • Other News
    • تعلیمی خبریں
    • ٹیکنالوجی خبریں
    • دیگر خبریں
  • STUDENTS
    • Message for students
    • Online Resources
    • Share an event
    • Become a Volunteer
    • Students Magazine
    • Student Ambasadors
    • Scholarships
  • PARENTS
    • Message For Parents
    • Online Resources
    • Submit articles
    • Scholarships
  • TEACHERS
    • Message for Teachers
    • Online Resources
    • Submit your articles
    • Scholarships
  • INSTITUTIONS
    • Message for Institutions
    • Directory of Educational Institutes
    • Academic Disciplines
  • ABOUT
    • Our Mission
    • Frequently Asked Questions
    • Feedback & Suggestions
    • Login
    • Help
  • Sign Up for Zahanat
Login Help
Sign Up for Zahanat

Main sidebar

  • چینی فوجیوں پر سمارٹ واچ اور دیگر جدید آلات پہننے کی پابندی
    May 14, 2015
  • پلوٹو کے پانچوں چاندوں کی پہلی بار تصاویر
    May 14, 2015
  • ’سیکسٹنگ سے ذہنی صحت متاثر‘
    May 14, 2015
  • 24 گھنٹے ٹریک کرنے والی ایپ ہٹانے پر نوکری سے فارغ
    May 14, 2015
  • ’جینز کے کام کرنے پر موسم اثرانداز ہوتا ہے‘
    May 13, 2015

پاکستان کے روبوٹ فٹبالر

May 12, 2015

فٹبال ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنا۔ یہ وہ کام ہے جو ہمیشہ سے پاکستانی فٹبالروں کی پہنچ سے میلوں دور رہا ہے، لیکن پاکستانی روبوٹوں نے انسانی کھلاڑیوں سے آگے بڑھ کر یہی ممکن کام کر دکھایا ہے۔

اسلام آباد کی نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں روباٹِکس اینڈ آرٹیفِشل انٹیلی جنس (مصنوعی ذہانت) کے شعبے کے چھ طلبہ آج کل عالمی کپ جیتنے کے خواب کو شرمندۂ تعبیر کرنے کی کوششوں میں ہے۔ اُن کی تیار کی ہوئی روبوٹ فٹبال ٹیم نے روبوکپ کھیلنے کے لیے کوالیفائی کیا ہے جو جولائی میں چین میں منعقد ہو گا۔
شعبے کے سربراہ ڈاکٹر یاسر ایاز کے مطابق اُن کے طلبہ کی روبوٹ ٹیم کو سٹینڈرڈ پلیٹ فارم لیگ کھیلنی ہے جو دنیا میں روباٹِکس کا سب سے بڑا مقابلہ ہے۔
’یہ پہلی مرتبہ ہے کہ جنوبی ایشیا سے کوئی ٹیم اِس نوعیت کے مقابلے میں حصہ لے رہی ہے۔ اِس مقابلے کا ہدف ہے کہ دو ہزار پچاس تک فٹبال کی روبوٹ ٹیم کو انسانوں کی عالمی چمپیئن ٹیم کے خلاف کھلایا جائے۔‘
سٹینڈرڈ پلیٹ فارم لیگ کی خاصیت روبوٹ کھلاڑی کی خودمختاری ہے۔ اُس میں اتنا شعور ہونا چاہیے کہ وہ میدان میں اُترنے کے بعد خود فیصلے کر سکے کیونکہ کھیل کے دوران اُسے باہر سے کنٹرول کرنے کی اجازت نہیں ہوتی۔ اور روبوٹ میں خودمختاری پیدا کرنے کا حل مصنوعی ذہانت میں ہے۔
روبو کپ میں بین الاقوامی یونیورسٹیوں کی بنائی ہوئی روبوٹ ٹیمیں حصہ لیتی ہیں۔ کوالیفائی کرنے سے عالمی مقابلہ جیتنے تک کے تمام مراحل میں روبوٹ کھلاڑی کی مصنوعی ذہانت کو پرکھا جاتا ہے۔

پاکستانی ٹیم کو کوالیفائی کرنے کے قابل بنانے والے طلبہ نے فٹبال کے مختلف حربے روبوٹ کے دماغ میں بھرنے کے کام بانٹ رکھے ہیں۔ کوئی گول کیپر تیار کر رہا ہے تو کوئی اُنھیں ساتھی اور مخالف کھلاڑی کی پہچان دے رہا ہے۔ ماہم تنویر کی ذمہ داری روبوٹ کھلاڑیوں کو کِک سکھانے کی ہے۔ انسان فٹبال کو کِک لگائے تو چند لمحوں کی بات ہے لیکن ماہم تنویر کے بقول روبوٹ کا فٹبال کو کِک لگانا طویل اور پیچیدہ عمل ہے۔
’روبوٹ کو پتہ ہونا چاہیے کہ بال کے لحاظ سے میں کہاں ہوں تاکہ وہ بال کے سامنے جا کر صحیح کھڑا ہو سکے۔ پھر اُسے اپنی ایک ٹانگ پر توازن قائم کرنا ہوتا ہے۔ اُس کے بعد وہ دیکھتا ہے کہ گول کہاں ہے، بال کدھر پھینکنی ہے، اردگرد کتنے کھلاڑی کھڑے ہیں؟ پھر وہ صاف راستہ تلاش کرتا ہے۔ راستہ ملنے پر وہ کِک کرنے والی ٹانگ کا زاویہ بناتا ہے۔ تب کِک مارتا ہے۔‘
ماہم تنویر کے بقول اُن کی ٹیم کے روبوٹ کھلاڑی کِک کرنے کے قابل ہیں۔ اپنا توازن برقرار رکھ سکتے ہیں۔ میدان میں اپنی پوزیشن کی نشاندہی بھی کر لیتے ہیں البتہ عالمی مقابلے کھیلنے سے پہلے بڑا چیلنج یہ ہے کہ اُن کے کھلاڑی کو پتہ ہو کہ اُسے کتنی رفتار یا طاقت سے کِک لگانی ہے۔
’یہ کام آسان نہیں کیونکہ دنیا میں اِس پر بہت کم کام ہوا ہے کہ روبوٹ متوازن طاقت اور رفتار کا اندازہ لگا سکے۔‘
مصنوعی ذہانت پیدا کرنے کی مہارت کو پاکستانی طلبہ نے صرف کھیل تک محدود نہیں رکھا۔ اِسی شعبے میں مصنوعی ذہانت پر مبنی ایک ویل چیئر بھی زیرِتکمیل ہے جو جاپان کی ایک غیر سرکاری تنظیم کی ہدایت پر تیار کی جا رہی ہے۔
ڈاکٹر یاسر ایاز کے مطابق: ’جب اُس نے اپنے اوپر بیٹھے ہوئے شخص کو کسی جگہ پر لے کر جانا ہے تو اُس نے سوچنا ہے کہ میں کِس راستے سے گزر کر جاؤں تو وہاں پر پہنچ سکتی ہوں۔ بالکل اُسی طرح جیسے فٹبال کے میدان میں کھلاڑی کو راستہ بناتے ہوئے بال کو لے کر جانا ہے۔ یہ وہیل چیئر بینائی سے محروم اور اُن لوگوں کے کام آئے گی جو دماغی مرض کے باعث خود اِسے نہیں چلا سکتے۔‘|
پاکستان کی یونیورسٹیاں تحقیق خصوصاً جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی یافتہ ملکوں کی یونیورسٹیوں سے بہت پیچھے قرار دی جاتی ہیں۔ تاہم پاکستانی طلبہ کا روبوٹوں میں مصنوعی ذہانت پیدا کرکے اُنھیں عالمی مقابلوں میں اتارنا ثابت کرتا ہے کہ مواقع اور وسائل ملنے پر وہ کِسی سے کم نہیں ہیں۔
فوج کی نگرانی میں چلنے والی نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے اپنے طلبہ کو چھ روبوٹ فراہم کیے جو جسمانی لحاظ سے سٹینڈرڈ پلیٹ فارم لیگ کے معیار پر پورے اُترتے تھے۔

مقابلوں میں کوالیفائی کرنے کے لیے خالی دماغ والے روبوٹوں میں طلبہ نے مصنوعی ذہانت بھری۔
آج کل وہ اِن کوششوں میں ہیں کہ اپنے روبوٹ کھلاڑیوں کا ذہن زیادہ سے زیادہ پختہ کریں اور چھ کے چھ کھِلاڑی جیت کے لیے ایک ٹیم کی طرح کھیلیں، ساتھی یا مخالف کھلاڑیوں کو دھکے نہ دیں اور نہ ہی گول کیپر، گول بچانے کے لیے قلابازی لگائے۔
ایسی صورت میں انسانی کھلاڑی تو زیادہ سے زیادہ زخمی ہوتا ہے لیکن تقریباً 20 لاکھ روپوں کا ایک روبوٹ کھلاڑی جسمانی طور پر ہِل گیا یا ٹوٹ گیا تو پاکستانی طلبہ کے لیے اُسے مرمت کرانے کی سہولت اپنے ملک میں نہیں۔

Source – bbc urdu

Follow Zahanat

Like us on Facebook Zahanat.Official



Our Channel at VimeoZahanat



Our Channel at dailymotionZahanat




Zahanat.com

Zahanat.com is a self sustained project; a free online resource for Pakistan’s academic communities. It covers widely used curricula in Pakistan from class I to XII. We also provide career guidance, exam preparation, health & social well being tips to students. We do not receive any grants from any one nor do we follow any third party agenda. We value what is good for our students and country more than any gain or profit.

Get Involved

Zahanat.com provides a platform to socialize and engage in healthy extracurricular activities for students, parents and teachers
Students: Click to learn more
Parents: Click to learn more
Teachers: Click to learn more
Our aim is to engage individuals from all academic background and field of life.
Visit our FAQ Section to learn more about how can can participate.

Legal Policies

Terms and Conditions
Privacy Policy
Copyright Policy
Anti-Spam Policy
Linking Policy
Legal Disclaimer
These policies and disclaimers apply only to the Zahanat.com. Therefore, once you link to another site, you are subject to the policies of the new site.
Beta Disclaimer
This is the Beta launch, you may experience few shortcomings or technical issues. Team Zahanat!

Parents Account

Zahanat.com offers a 21st century parenting guide for better parenting by sharing knowledge of experts with you, parents can also create a free account at zahanat.com and can become part of progressive parents community.
Visit our Frequently Asked Questions Section to learn more about how to create parent account and related benefits.

Teachers Account

Zahanat.com has created a platform for the Teachers, where they can find various useful academic articles and online resources to polish their teaching skills. Teachers can create free account and opt to be part of National Teachers Directory.
Visit our FAQ Section to learn more about how to create account and related benefits.

SMS Verification

To ensure the safe and approved online interactivity of student at zahanat.com, we have developed & implemented the SMS Verification System, under this system, students are asked to Enter their parents / guardian Mobile Number, our system sends the account approval & verification code to the provided number to get authorization for account creation.
copyright 2015 Zahanat.com