• Home
  • Exams
    • Exams
    • Punjab Text Book Board
    • Oxford University Press
    • The Educators
    • Allied School System
  • E News
    • Educational News
    • Technology News
    • Other News
    • تعلیمی خبریں
    • ٹیکنالوجی خبریں
    • دیگر خبریں
  • STUDENTS
    • Message for students
    • Online Resources
    • Share an event
    • Become a Volunteer
    • Students Magazine
    • Student Ambasadors
    • Scholarships
  • PARENTS
    • Message For Parents
    • Online Resources
    • Submit articles
    • Scholarships
  • TEACHERS
    • Message for Teachers
    • Online Resources
    • Submit your articles
    • Scholarships
  • INSTITUTIONS
    • Message for Institutions
    • Directory of Educational Institutes
    • Academic Disciplines
  • ABOUT
    • Our Mission
    • Frequently Asked Questions
    • Feedback & Suggestions
    • Login
    • Help
  • Sign Up for Zahanat
Login Help
Sign Up for Zahanat

Main sidebar

  • زیادہ شکر کا استعمال موٹاپے اور دانتوں کی خرابی کا باعث
    May 9, 2015
  • نوجوانوں میں نیند میں ‘غیر حققی’ آوازیں سننا عام ہے: تحقیق
    May 9, 2015
  • روس میں دوسری جنگ عظیم کی فتح کی یاد میں بڑی پریڈ
    May 9, 2015
  • بےقابو خلائی جہاز زمین پر گرنے سے قبل ہی جل گیا
    May 8, 2015
  • ’تمباکو نوشی‘ امریکہ میں سالانہ پانچ لاکھ اموات کا سبب: رپورٹ
    May 6, 2015

چھوٹا قد دل کی بیماریوں کے ساتھ منسلک: تحقیق

May 2, 2015

لندن—
لیسٹر یونیورسٹی کی ایک نئی تحقیق کی اہم تلاش سے پتہ چلتا ہے کہ قد چھوٹا ہونے سے دل کے بیماریوں کا خطرہ اتنا ہی بڑا ہو سکتا ہے۔
مطالعے کے نتیجے میں سائنسدانوں نے قد اور دل کی صحت کو کنٹرول کرنے میں ڈی این اے کا تعلق دریافت کیا ہے۔
لیسٹر یونیورسٹی میں کارڈیالوجسٹ شعبہ کے پروفیسر نائیلش سمانا نے جینیاتی عوامل کے نقطعہٴنظر کو استعمال کرتے ہوئے مطالعہ شروع کیا، جس میں چھوٹے قد اور کورنری ہارٹ کی بیماریوں کے درمیان بنیادی تعلق ظاہر ہوتا ہے۔
آن لائن جریدے ‘نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن’ میں شائع ہونے والے مطالعے میں تحقیق دانوں نے لگ بھگ 200,000 افراد میں قد اور دل کی صحت کو کنٹرول کرنے والی جین کی قسموں کا پتا لگایا ہے۔
’برٹش ہارٹ فاوٴنڈیشن‘ کے تجزیہ کار، کرسٹوفر نیلسن نے کہا ہے کہ ہم نے اپنے مطالعے میں 180 مختلف جین کا معائنہ کیا ہے جو قد کے ساتھ منسلک تھیں۔
مجموعی طور پر پتا چلتا ہے کہ قد میں ہر 2.5 انچ یا6.4  سینٹی میٹر کا اضافہ کورنری دل کے مرض کے خطرے میں 13.5 فیصد کمی کرتا ہے، مثلا ایک 5 فٹ6 انچ اونچے شخص کے مقابلے میں ایک 5 فٹ قد رکھنے والے شخص کے لیے کورنری دل کی بیماری کا خطرہ اوسطا  32 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔
برٹش ہارٹ فاونڈیشن کی حمایت سے کی جانے والی تحقیق میں سر نائیلش سمانا نے کہا کہ ہمارے مطالعےکا نتیجہ یہ نہیں کہتا ہے کہ چھوٹے قد کے لوگوں کو صحت کے بارے میں زیادہ پریشان ہونا چاہیئے، اور ڈاکٹروں کو اپنےچھوٹے قد کے مریضوں پر خاص توجہ دینی چاہیئے۔
انھوں نے مزید کہا کہ ‘ہر شخص چاہے اس کا قد لمبا ہے یا چھوٹا۔ اسے مستقبل میں دل کی بیماریوں سے بچنے کے لیےصحت مند طرز زندگی کی ضرورت ہے۔’
کورنری دل کے امراض دنیا بھر میں قبل از وقت موت کی عام وجہ ہے۔ یہ ایک ایسی حالت ہے جس میں دل کی شریانیں (کورنری آرٹریز) جو دل کے پٹھوں کو خون فراہم کرتی ہیں، ان کے اندر چربیلا مواد بھر جاتا ہے یا یہ کہہ سکتے ہیں کہ شریانوں کی اندرونی دیوار (اینڈو تھیلیم) کے اندر چھوٹا سا ابھارا جمع ہو جاتا ہے جو کولیسٹرول سے بھرا ہوتا یے۔ اگر یہ مادہ پھٹ جائے تو خون کی روانی میں شامل ہو جاتا ہے اور شریان کی زخمی دیوار پر اسی جگہ کلاٹ یا پھٹکی جمنی شروع ہو جاتی ہے۔
ماہرین کے مطابق، کلاٹ بننے کی وجہ سے شریانیں تنگ اور غیر لچک دار ہوجاتی ہیں، اور خون کے بہاؤ میں رکاوٹ آجانےسے اچانک دل کا دورہ پڑنے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔
تحقیق دانوں کے مطابق، ہمارا قد دل کی صحت کے لیے ایک کردار ادا کرتا ہے، اس خیال کو تقریباً 60 برس پہلے ماہرین کی جانب سے پیش کیا گیا تھا۔
لیکن، اس تعلق کی وضاحت نہیں ہوئی تھی کہ آیا یہ تعلقات دیگر عوامل مثلا سماجی واقتصادی ماحول اور خراب غذائیت کا نتیجہ ہیں جو کسی فرد کی اونچائی اور دل دونوں کو متاثر کرتےہیں۔
تاہم، اب لیسٹر یونیورسٹی کی تحقیق دانوں کا کہنا ہے کہ اس سوال کا جواب ہمارے ڈی این اے میں چھپا پے۔
تحقیق سے اس بات کی بھی نشاندہی ہوئی کہ اونچائی کاٹنے والی جین خون میں چربی کی مقدار اور کولیسٹرول میں بھی اضافہ کرتی ہیں۔
محققین نے خیال ظاہر کیا کہ انھیں ایسے شواہد ملے ہیں، جن سے پتہ چلتا ہے کہ کچھ قد سے تعلق رکھنے والی جین کی اقسام نشوونما اور دل کی صحت کو کنٹرول کرتی ہیں۔
پرفیسر نائیلش سمانا نے کہا کہ ‘ڈی این اے میں طرز زندگی اور سماجی و اقتصادی حالات کی طرف سے نظرثانی نہیں ہو سکتی ہے۔ اس لیے کہا جاسکتا ہے کہ چھوٹا قد، براہ راست کورنری دل کی بیماریوں کے ساتھ منسلک تھا ۔’
بقول سر نائیلش، ‘جتنا قد میں اضافہ ہوگا۔ آپ کے لیے کورنری دل کی بیماریوں کا خطرہ کم ہوگا۔ لیکن اس کے برعکس، اگر آپ موروثی جین کی وجہ سے چھوٹے قد کے حامل ہیں تو آپ کے لیے یہ خطرہ بڑا ہے۔’
انھوں نے نتیجہ سے اخذ کیا کہ تحقیق سے حاصل ہونے والی سوچھ بوجھ نئے علاج کی طرف قیادت کر سکتی ہے،جو طویل مدت کے لیے قابل قدر ہوگی۔

-وائس آف امریکہ-

Follow Zahanat

Like us on Facebook Zahanat.Official



Our Channel at VimeoZahanat



Our Channel at dailymotionZahanat




Zahanat.com

Zahanat.com is a self sustained project; a free online resource for Pakistan’s academic communities. It covers widely used curricula in Pakistan from class I to XII. We also provide career guidance, exam preparation, health & social well being tips to students. We do not receive any grants from any one nor do we follow any third party agenda. We value what is good for our students and country more than any gain or profit.

Get Involved

Zahanat.com provides a platform to socialize and engage in healthy extracurricular activities for students, parents and teachers
Students: Click to learn more
Parents: Click to learn more
Teachers: Click to learn more
Our aim is to engage individuals from all academic background and field of life.
Visit our FAQ Section to learn more about how can can participate.

Legal Policies

Terms and Conditions
Privacy Policy
Copyright Policy
Anti-Spam Policy
Linking Policy
Legal Disclaimer
These policies and disclaimers apply only to the Zahanat.com. Therefore, once you link to another site, you are subject to the policies of the new site.
Beta Disclaimer
This is the Beta launch, you may experience few shortcomings or technical issues. Team Zahanat!

Parents Account

Zahanat.com offers a 21st century parenting guide for better parenting by sharing knowledge of experts with you, parents can also create a free account at zahanat.com and can become part of progressive parents community.
Visit our Frequently Asked Questions Section to learn more about how to create parent account and related benefits.

Teachers Account

Zahanat.com has created a platform for the Teachers, where they can find various useful academic articles and online resources to polish their teaching skills. Teachers can create free account and opt to be part of National Teachers Directory.
Visit our FAQ Section to learn more about how to create account and related benefits.

SMS Verification

To ensure the safe and approved online interactivity of student at zahanat.com, we have developed & implemented the SMS Verification System, under this system, students are asked to Enter their parents / guardian Mobile Number, our system sends the account approval & verification code to the provided number to get authorization for account creation.
copyright 2015 Zahanat.com