• Home
  • Exams
    • Exams
    • Punjab Text Book Board
    • Oxford University Press
    • The Educators
    • Allied School System
  • E News
    • Educational News
    • Technology News
    • Other News
    • تعلیمی خبریں
    • ٹیکنالوجی خبریں
    • دیگر خبریں
  • STUDENTS
    • Message for students
    • Online Resources
    • Share an event
    • Become a Volunteer
    • Students Magazine
    • Student Ambasadors
    • Scholarships
  • PARENTS
    • Message For Parents
    • Online Resources
    • Submit articles
    • Scholarships
  • TEACHERS
    • Message for Teachers
    • Online Resources
    • Submit your articles
    • Scholarships
  • INSTITUTIONS
    • Message for Institutions
    • Directory of Educational Institutes
    • Academic Disciplines
  • ABOUT
    • Our Mission
    • Frequently Asked Questions
    • Feedback & Suggestions
    • Login
    • Help
  • Sign Up for Zahanat
Login Help
Sign Up for Zahanat

Main sidebar

  • زیادہ شکر کا استعمال موٹاپے اور دانتوں کی خرابی کا باعث
    May 9, 2015
  • روس میں دوسری جنگ عظیم کی فتح کی یاد میں بڑی پریڈ
    May 9, 2015
  • بےقابو خلائی جہاز زمین پر گرنے سے قبل ہی جل گیا
    May 8, 2015
  • ’تمباکو نوشی‘ امریکہ میں سالانہ پانچ لاکھ اموات کا سبب: رپورٹ
    May 6, 2015
  • میٹھے مشروبات دل کے لیے بڑا خطرہ: تحقیق
    May 6, 2015

نوجوانوں میں نیند میں ‘غیر حققی’ آوازیں سننا عام ہے: تحقیق

May 9, 2015

رات کی پہلی نیند میں اچانک زوردار آواز سن کر ہڑ بڑا کر اٹھ بیٹھنے کے تجربے کو عام طور پر ہم اپنے خواب کا نتیجہ قرار دیتے ہیں اور صبح تک اکثر اسے بھول بھی جاتے ہیں، لیکن سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ضروری نہیں کہ نیند میں سنائی دینے والی آوازیں ہمارے خواب کا نتیجہ ہوں، بلکہ مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ یہ حقیقی حالت ہے اور اس نفسیاتی رجحان کی وجہ سے نیند سے جاگنے والوں کی تعداد میں غیر متوقع اضافہ ہوا ہے۔

ماہرین نفسیات کہتے ہیں کہ ‘ایکس پلوڈنگ ہیڈ سنڈروم’ یا نیند کے دوران سر میں دھماکے جیسی آواز سنائی دینے کے تجربے کو معالجین عام طور پر درمیانی عمر کے لوگوں کا نادر مرض تصور کرتے ہیں۔ لیکن نئی تحقیق سے ظاہر ہوا ہے کہ پہلے کے اندازوں کے مقابلے میں نیند کی یہ بیماری زیادہ عام ہو گئی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق لگ بھگ 20 فیصد نوجوانوں نے کم از کم ایک بار نیند میں انتہائی گونج دار دھماکا سننے کا تجربہ کیا ہے۔

ماہرین نفسیات نے ای ایچ ایس کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ نیند میں یہ حالت کبھی کبھار اس وقت ہوتی ہے جب آپ کی نیند کا دورانیہ ایک یا دو گھنٹوں کا ہوتا ہے، کہ اچانک دماغ میں مختلف اقسام کی آوازیں مثلا بندوق کی فائرنگ، آتش بازی کے دھماکوں یا دروازہ زور سے بند کرنے کی آواز سنائی دیتی ہیں، ایسی آوازوں کا دورانیہ چند سیکنڈ کا ہوتا ہے جس سے ایک شخص گھبراہٹ کا شکار ہو کر نیند سے بیدار ہو جاتا ہے اور بعد میں اسے یہ احساس ہوتا ہے کہ یہ شور و غوغا کی آوازیں دراصل ماحول کا حصہ نہیں تھیں بلکہ غیر حقیقی تھیں۔

نیند کے رسالے ‘جرنل آف سلیپ ریسرچ’ کی تحقیق 211 انڈر گریجوایٹ نوجوانوں کے انٹرویو پر مشتمل تھی جس میں ان سے علامات کے بارے میں سوالات پوچھے گئے۔

واشنگٹن اسٹیٹ یونیورسٹی کے ماہرین نے کہا کہ یہ اپنی نوعیت کی سب سے بڑی تحقیق ہے جس کے نتیجے سے پتہ چلا ہے کہ تقریباً ہر پانچ میں سے ایک نوجوان یا 18 فیصد نے کم از کم ایک بار اس حالت کا تجربہ کیا تھا۔

مطالعے کے مصنف ماہر نفسیات برائن شارپ لیس کے نظریہ کے مطابق یہ غیر معمولی حالت نیند کے دوران دماغ میں سوئے ہوئے جسمانی افعال کو بند کرنے میں مسائل پیدا ہو جانے کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ یہ مسئلہ سوتے ہوئے اس وقت پیدا ہوتا ہے جب دماغ سو جاتا ہے اور بالکل کمپیوٹر کی طرح دماغ کے مخصوص خلیات موٹر نیوران (حرکات و سکنات) ویژول نیوران (بصری خلیات) اور آڈیو ٹری نیوران (سمعی خلیات) کو مرحلہ وار بند کرتا ہے۔

لیکن نیند میں دھماکے جیسی آوازیں سننے والے لوگوں میں مناسب طریقے سے دماغ کے افعال بند نا ہونے کی وجہ سے، دماغ میں آواز کے ذمہ دار خلیات اچانک توانائی کا دھماکا پیدا کرتے ہیں اور دماغ سمعی نیورانز کے اس پیغام کو ماحول سے منسلک شور سے ترجمانی کر لیتا ہے۔

ہمارا دماغ اپنی تمام تر سرگرمیاں مخصوص خلیوں (نیوران) کےذریعے انجام دیتا ہے ایک اندازے کے مطابق انسانی دماغ میں کھربوں عصبی نیورانز ہیں جبکہ ہمارے دماغ کو ملنے والے تمام پیغامات کا تقریبا 23 فیصد حصہ کانوں کے ذریعہ دماغ تک پہنچتا ہے۔

ڈاکٹر شارپ لیس نے کہا ہمارے تجربہ میں نوجوانوں کی ایک تہائی تعداد جن میں یہ علامت موجود تھی، بتایا کہ انھوں نے کچی نیند کے دوران انتہائی خوفناک بلند آواز کے ساتھ ساتھ جسم پر فالج گرنے کا تجربہ بھی کیا۔

محققین نے کہا کہ عام طور پر اس حالت کے ساتھ لوگ کھلی آنکھوں سے خواب دیکھتے ہوئے معلوم ہوتے ہیں جس میں ایک شخص بیدار ہونے کے باوجود کچھ بولنے اور حرکت کرنے کے قابل نہیں ہوتا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ سر میں دھماکا محسوس کرنا بظاہر ایک مضحکہ خیز بات لگتی ہے لیکن یہ اصل میں انتہائی خوفزدہ کر دینے والا تجربہ ہے، جو نا صرف نیند سے بیدار کر دیتا ہے بلکہ بعض نفسیاتی مسائل بھی پیدا کر سکتا ہے اس کے علاوہ اس علامت کے ساتھ دل معمول کی رفتار سے زیادہ دھڑکنے کی وجہ سے دل کے دورے کا خطرہ بھی ہو سکتا ہے۔

ڈاکٹر شارپ لیس کے مطابق یہ بے ضرر علامت ہے اور 3 فیصد سے بھی کم نوجوانوں میں طبی طور پر اس کے شدید اثرات ظاہر ہوئے اگرچہ یہ تکلیف دہ حالت نہیں ہے بلکہ ایسا ہے جیسے ایک شخص کی کھوپڑی کے اندر آدھی رات میں سوتے ہوئے فائر کریکر نصب کر دئیے جائیں۔

غیر معمولی سینڈروم کی وجوہات اب تک نامعلوم ہیں۔ معالجین ایسی حالت کو انتہائی تھکاوٹ کی علامت تصور کرتے ہیں۔

نیند کے مسائل کے حوالے سے ہونے والی مطالعے میں سر میں دھماکوں کی آواز سنائی دینے کے تجربے کی وضاحت پہلی بار ویلش معالج اور ماہر نفسیات رابرٹ آرمسٹرنگ جونز کی طرف سے  1920ء میں پیش کی گئی تھی۔

دریں اثناء اس نایاب بیماری کی تفصیلات 1989ء میں برطانوی ماہر اعصابیات جان ایم ایس پیرس نے بیان کی جنھوں نے کہا کہ یہ 50 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کا مرض ہے جس کا تجربہ لوگ زندگی میں کم از کم ایک بار کرتے ہیں بالخصوص خواتین میں یہ نادر بیماری مردوں کے مقابلے میں زیادہ عام ہے۔

Source: Voice of America

Follow Zahanat

Like us on Facebook Zahanat.Official



Our Channel at VimeoZahanat



Our Channel at dailymotionZahanat




Zahanat.com

Zahanat.com is a self sustained project; a free online resource for Pakistan’s academic communities. It covers widely used curricula in Pakistan from class I to XII. We also provide career guidance, exam preparation, health & social well being tips to students. We do not receive any grants from any one nor do we follow any third party agenda. We value what is good for our students and country more than any gain or profit.

Get Involved

Zahanat.com provides a platform to socialize and engage in healthy extracurricular activities for students, parents and teachers
Students: Click to learn more
Parents: Click to learn more
Teachers: Click to learn more
Our aim is to engage individuals from all academic background and field of life.
Visit our FAQ Section to learn more about how can can participate.

Legal Policies

Terms and Conditions
Privacy Policy
Copyright Policy
Anti-Spam Policy
Linking Policy
Legal Disclaimer
These policies and disclaimers apply only to the Zahanat.com. Therefore, once you link to another site, you are subject to the policies of the new site.
Beta Disclaimer
This is the Beta launch, you may experience few shortcomings or technical issues. Team Zahanat!

Parents Account

Zahanat.com offers a 21st century parenting guide for better parenting by sharing knowledge of experts with you, parents can also create a free account at zahanat.com and can become part of progressive parents community.
Visit our Frequently Asked Questions Section to learn more about how to create parent account and related benefits.

Teachers Account

Zahanat.com has created a platform for the Teachers, where they can find various useful academic articles and online resources to polish their teaching skills. Teachers can create free account and opt to be part of National Teachers Directory.
Visit our FAQ Section to learn more about how to create account and related benefits.

SMS Verification

To ensure the safe and approved online interactivity of student at zahanat.com, we have developed & implemented the SMS Verification System, under this system, students are asked to Enter their parents / guardian Mobile Number, our system sends the account approval & verification code to the provided number to get authorization for account creation.
copyright 2015 Zahanat.com