• Home
  • Exams
    • Exams
    • Punjab Text Book Board
    • Oxford University Press
    • The Educators
    • Allied School System
  • E News
    • Educational News
    • Technology News
    • Other News
    • تعلیمی خبریں
    • ٹیکنالوجی خبریں
    • دیگر خبریں
  • STUDENTS
    • Message for students
    • Online Resources
    • Share an event
    • Become a Volunteer
    • Students Magazine
    • Student Ambasadors
    • Scholarships
  • PARENTS
    • Message For Parents
    • Online Resources
    • Submit articles
    • Scholarships
  • TEACHERS
    • Message for Teachers
    • Online Resources
    • Submit your articles
    • Scholarships
  • INSTITUTIONS
    • Message for Institutions
    • Directory of Educational Institutes
    • Academic Disciplines
  • ABOUT
    • Our Mission
    • Frequently Asked Questions
    • Feedback & Suggestions
    • Login
    • Help
  • Sign Up for Zahanat
Login Help
Sign Up for Zahanat

Main sidebar

  • زیادہ شکر کا استعمال موٹاپے اور دانتوں کی خرابی کا باعث
    May 9, 2015
  • نوجوانوں میں نیند میں ‘غیر حققی’ آوازیں سننا عام ہے: تحقیق
    May 9, 2015
  • روس میں دوسری جنگ عظیم کی فتح کی یاد میں بڑی پریڈ
    May 9, 2015
  • بےقابو خلائی جہاز زمین پر گرنے سے قبل ہی جل گیا
    May 8, 2015
  • ’تمباکو نوشی‘ امریکہ میں سالانہ پانچ لاکھ اموات کا سبب: رپورٹ
    May 6, 2015

مرد عورتوں سے زیادہ جی سکیں گے؟

May 4, 2015

طویل عرصے سے یہ بات ہر ایک قبول کر چکا ہے کہ خواتین مردوں کے مقابلے میں زیادہ مدت زندہ رہتی ہیں۔
لیکن امپیرئل کالج لندن کی ایک نئی تحقیق کہتی ہے کہ اب عورتوں اور مردوں کے درمیان عمر کا یہ ’صنفی فرق‘ کم ہو رہا ہے۔

تحقیق کے مطابق سنہ 2030 میں ویلز اور انگلینڈ میں مرد یہ توقع کر سکتے ہیں کہ وہ اوسطاً 85.7 برس تک زندہ رہیں گے، یعنی خواتین کے مقابلے میں صرف دو برس کم۔

اس کے برعکس سنہ 1981 میں توقع کی جاتی تھی کہ مرد خواتین کے مقابلے میں چھ سال پہلے انتقال کر جائیں گے۔

لیکن سول پیدا ہوتا ہے کہ عمر میں یہ صنفی فرق ہوتا کیوں ہے اور کیا کبھی یہ فرق ختم بھی ہو گا یا نہیں؟
کیا یہ فرق ہمیشہ رہا ہے؟
برطانیہ کے کیس بزنس سکول سے منسلک پروفیسر لیس ماہیو کہتے ہیں کہ سنہ 1909 میں خواتین مردوں سے اوسطاً صرف ڈھائی برس زیادہ زندہ رہتی تھیں۔

یہ وہ وقت تھا جب موت کا سبب زیادہ تر کوئی انفیکشن ہوتی تھی جو کئی لحاظ سے مردوں اور خواتین دونوں پر مساوی اثراانداز ہوتی تھی۔

اُن دنوں زیادہ تر بالغ لوگ 50 کے پیٹے میں مر جاتے تھے جبکہ لڑکوں اور لڑکیوں کی بہت بڑی تعداد 55 میں ہی کسی بیماری سے مر جاتی تھی۔

جوں جوں لوگوں کا معیارِ زندگی بہتر ہوا اور بڑی بیماریوں کے علاج کے لیے کئی قسم کی اینٹی بائیوٹکس ادویات بنا لی گئیں تو لوگوں کی اوسط عمر میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا۔

لیکن اوسط عمر میں اس اضافے کے باوجود گذشتہ صدی کے دوسرے نصف میں مردوں اور خواتین کی عمروں میں فرق میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا۔
مرد و زن کا یہ فرق ہوتا کیوں ہے؟
مردوں اور خواتین کی عمروں میں فرق کا ایک بڑا سبب سگریٹ نوشی کو سمجھا جاتا ہے۔ اسی لیے زیاد تر لوگوں کا کہنا ہے کہ گذشتہ برسوں میں اس فرق کے کم ہونے کی ایک اہم وجہ سگریٹ نوشی میں کمی ہے۔

اعداد وشمار بتاتے ہیں کہ زیادہ تر مرد خواتین کی نسبت سگریٹ نوشی کم عمر میں شروع کر دیتے ہیں، جس کا مطلب یہ ہے کہ اس مردوں پر اس عادت کے اثرات زیادہ مدت رہتے ہیں جس کا اثر ان کی عمر پر پڑتا ہے۔

سنہ 1948 کے اندازوں کے مطابق اُن دنوں ہر آٹھ میں ایک مرد کسی نہ کسی شکل میں تمباکو استعمال کر رہا تھا۔ جس کا لازمی نتیجہ یہ نکلا کہ کئی مرد تمباکو نوشی سے ہونے والی بیماریوں، یعنی دل کا دورہ پڑنے اور پھیپھڑوں کے سرطان سے مر گئے۔

اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ بہتر علاج اور معیارِ زندگی سے جو فوائد حاصل ہو سکتے تھے وہ مردوں کو نہیں ملے۔

مردوں کے مقابلے میں خواتین نے سگریٹ نوشی اوسطاً ایک نسل بعد میں شروع کی، تاہم خواتین میں سگریٹ نوشی اس تناسب سے نہیں پھیلی جتنی مردوں میں پھیلی۔

سنہ 1960 اور 1970 کی دھائیوں میں ڈاکٹروں اور حکومتوں نے تمباکو نوشی اور موت کے درمیان تعلق کو زیادہ سنجیدگی کے ساتھ لینا شروع کر دیا، اور پھر آہستہ آہستہ تمباکو نوشی کی شرح میں کمی آنا شروع ہو گئی۔

اُن دنوں تمباکو نوشی میں کمی کرنے کا پھل لوگوں کو آج کل مِل رہا ہے اور چونکہ اُس وقت تمباکو نوشی مردوں میں زیادہ تھی اس لیے آج کل عمر میں اضافے کا زیادہ فائدہ مردوں کو ہو رہا ہے۔

آکسفرڈ یونیورسٹی کے پروفیسر سر رچرڈ پِیٹو کہتے ہیں کہ ’ تمباکو نوش اگر یہ عادت ترک نہیں کرتے تو ان میں سے نصف تمباکو کی وجہ سے مرتے ہیں۔‘

لیکن وہ اگر تمباکو کا استعمال چھوڑ دیتے ہیں تو اس کے حیران کن اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

’وہ لوگ جو 40 برس کی معر سے پہلے سگریٹ نوشی ترک کر دیتے ہیں، خاص طور پر 40 برس کی عمر سے بہت پہلے، تو تمباکو نوشی کے خطرات میں 90 فیصد سے زیادہ کمی آ جاتی ہے۔

تمباکو نوشی میں کمی کے علاوہ دل کی بیماریوں سے بچاؤ کے نئے طریقوں کی وجہ سے بھی لوگوں کی عمروں میں اضافہ ہوا ہے۔

ان عوامل کے علاوہ کئی ماہرین کا کہنا ہے کہ اب مرد جس قسم کی ملازتیں کرتے ہیں وہ بھی اتنی زیادہ خطرناک نہیں رہیں، مثلاً سنہ 1920 کی دہائی میں برطانیہ میں دس لاکھ مرد کانکنی کی خطرناک صنعت سے وابستہ تھے جہاں انھیں پھیپھڑوں کی بیماریوں کے خطرے کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔
کیا خواتین کو جسمانی برتری بھی حاصل ہے؟
کیس بزنس سکول کے پروفیسر لیس ماہیو کے بقول اس بات کے امکانات کم ہیں۔

پروفیسر ماہیو اپنی گذشتہ برس کی ایک تحقیق میں کہتے ہیں کہ ’ مختلف ممالک میں مردوں اور خواتین کے درمیان صنفی فرق اتنا زیادہ ہے کہ ہم مردوں اور خواتین کی عمروں میں پائے جانے والے فرق کی کوئی جسمانی یا بائیولوجیکل توجیح پیش کر سکیں۔ اس سلسلے میں ہر معاشرہ دوسرے سے مختلف ہے۔‘

لیکن دیگر ماہرین کہتے ہیں کہ شاید جسمانی تفریق عمر پر اثرانداز ہو تی ہے۔

متوقع عمروں کی پیشنگوئی کے اعدا وشمار کے مطابق اگر آپ تمباکو نوشی نہ کرنے والے مردوں اور ایسی ہی خواتین کا موازنہ کریں تو تب بھی خواتین کی عمریں مردوں سے زیادہ ہی دکھائی دیتی ہیں۔

اگر کوئی جسمانی فرق ہے بھی تو ابھی تک کوئی ماہر اس کی واضح نشاندھی نہیں کر سکا ہے، تاہم ماہرین کی رائے ہیں کہ اس کی ایک وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ خواتین میں پائے جانے والے کچھ ہارمونز انھیں دل کی بیماریوں سے بچائے رکھتے ہیں۔

پروفیسر پِیٹو کے بقول ’ معلوم نہیں کہ خواتین کو کیا چیز بچاتی ہے، لیکن مردوں پر خواتین کی برتری کی بہت بڑی وجہ تمباکو نوشی کا فرق ہے۔
یہ فرق کبھی کم ہوگا؟
سرکاری اعدا و شمار کے مطابق آہستہ آہستہ یہ فرق کم ہو رہا ہے۔

برطانیہ کے قومی شماریاتی ادارے کا اندازہ ہے کہ سنہ 2037 تک یہ فرق تین سال کا رہ جائے گا۔

دوسری جانب پروفیسر ماہیو نے سنہ 2014 میں جو تحقیق کی تھی اس میں ان کا کہنا تھا کہ سنہ 2030 تک مرد اور خواتین ایک جتنی مدت زندہ رہ سکیں گے۔

لیکن دیگر ماہرین کہتے ہیں یہ دعوٰی ممکنات میں سے نہیں لگتا۔ ان ماہرین کے مطابق یہ پیشنگوئیاں یقینی نہیں اور آنے والے برسوں میں ہو سکتا ہے بہت کچھ بدل چکا ہو۔

مستقبل کے متوقع اعدا وشمار کی بھول بھلیوں میں بہرحال ایک بات پر سب کا اتفاق ہے اور وہ یہ کہ آنے والے کئی برسوں میں مر اور خواتین دونوں زیادہ عمریں جئیں گے اور زیادہ صحت مند زندگیاں جئیں گے۔

Source: BBC URDU

 

Follow Zahanat

Like us on Facebook Zahanat.Official



Our Channel at VimeoZahanat



Our Channel at dailymotionZahanat




Zahanat.com

Zahanat.com is a self sustained project; a free online resource for Pakistan’s academic communities. It covers widely used curricula in Pakistan from class I to XII. We also provide career guidance, exam preparation, health & social well being tips to students. We do not receive any grants from any one nor do we follow any third party agenda. We value what is good for our students and country more than any gain or profit.

Get Involved

Zahanat.com provides a platform to socialize and engage in healthy extracurricular activities for students, parents and teachers
Students: Click to learn more
Parents: Click to learn more
Teachers: Click to learn more
Our aim is to engage individuals from all academic background and field of life.
Visit our FAQ Section to learn more about how can can participate.

Legal Policies

Terms and Conditions
Privacy Policy
Copyright Policy
Anti-Spam Policy
Linking Policy
Legal Disclaimer
These policies and disclaimers apply only to the Zahanat.com. Therefore, once you link to another site, you are subject to the policies of the new site.
Beta Disclaimer
This is the Beta launch, you may experience few shortcomings or technical issues. Team Zahanat!

Parents Account

Zahanat.com offers a 21st century parenting guide for better parenting by sharing knowledge of experts with you, parents can also create a free account at zahanat.com and can become part of progressive parents community.
Visit our Frequently Asked Questions Section to learn more about how to create parent account and related benefits.

Teachers Account

Zahanat.com has created a platform for the Teachers, where they can find various useful academic articles and online resources to polish their teaching skills. Teachers can create free account and opt to be part of National Teachers Directory.
Visit our FAQ Section to learn more about how to create account and related benefits.

SMS Verification

To ensure the safe and approved online interactivity of student at zahanat.com, we have developed & implemented the SMS Verification System, under this system, students are asked to Enter their parents / guardian Mobile Number, our system sends the account approval & verification code to the provided number to get authorization for account creation.
copyright 2015 Zahanat.com