• Home
  • Exams
    • Exams
    • Punjab Text Book Board
    • Oxford University Press
    • The Educators
    • Allied School System
  • E News
    • Educational News
    • Technology News
    • Other News
    • تعلیمی خبریں
    • ٹیکنالوجی خبریں
    • دیگر خبریں
  • STUDENTS
    • Message for students
    • Online Resources
    • Share an event
    • Become a Volunteer
    • Students Magazine
    • Student Ambasadors
    • Scholarships
  • PARENTS
    • Message For Parents
    • Online Resources
    • Submit articles
    • Scholarships
  • TEACHERS
    • Message for Teachers
    • Online Resources
    • Submit your articles
    • Scholarships
  • INSTITUTIONS
    • Message for Institutions
    • Directory of Educational Institutes
    • Academic Disciplines
  • ABOUT
    • Our Mission
    • Frequently Asked Questions
    • Feedback & Suggestions
    • Login
    • Help
  • Sign Up for Zahanat
Login Help
Sign Up for Zahanat

Main sidebar

  • زیادہ شکر کا استعمال موٹاپے اور دانتوں کی خرابی کا باعث
    May 9, 2015
  • نوجوانوں میں نیند میں ‘غیر حققی’ آوازیں سننا عام ہے: تحقیق
    May 9, 2015
  • روس میں دوسری جنگ عظیم کی فتح کی یاد میں بڑی پریڈ
    May 9, 2015
  • بےقابو خلائی جہاز زمین پر گرنے سے قبل ہی جل گیا
    May 8, 2015
  • ’تمباکو نوشی‘ امریکہ میں سالانہ پانچ لاکھ اموات کا سبب: رپورٹ
    May 6, 2015

زیادہ دوست رکھنے والے بچے مستقبل میں زیادہ کمائیں گے: تحقیق

May 4, 2015

شخصیت اور مستقبل کی اعلیٰ آمدنی کے درمیان تعلق کےحوالے سے شائع ہونے والے ایک نئے جائزے میں بتایا گیا ہے کہ جو بچے اسکول میں زیادہ دوست بناتے ہیں اور زیادہ ملنسار ہوتے ہیں وہ مستقبل میں اعلیٰ آمدنی حاصل کرتے ہیں۔
رائل اکنامک سوسائٹی کی سالانہ کانفرنس میں رواں ہفتے پیش کی جانے والی رپورٹ کے مطابق جن بچوں کے ثانوی اسکول میں دوستوں کی تعداد زیادہ تھی، وہ بعد کی زندگی میں اپنے دیگر ساتھیوں کے مقابلے میں 10فیصد زیادہ آمدنی کا لطف اٹھا رہے تھے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ نتیجہ ایسے بچوں پر اور بھی زیادہ واضح تھا، جو نوجوانی میں لوگوں کے فیورٹ یا ہر دلعزیز کہلائے جاتے تھے۔
رپورٹ میں تجویز کیا گیا ہے کہ بچوں کی اسکولوں کی غیر نصابی سرگرمیاں، اسکول کلب اور تقریبات میں طالب علموں کو ایک دوسرے سے گھلنے ملنے کا وقت ملتا ہے جس کا ان کے مستقبل پر فائدہ ہے۔
تحقیق کا عنوان ثانوی اسکول نیٹ ورکنگ کے اثرات اور آمدنی تھا۔ جس میں اسکولوں کے ذریعے بالغ زندگی میں ان کی قسمت کا تجزیہ کرنے کے لیے، امریکی جائزے ایڈ ہیلتھ کے اعداد و شمار کا استعمال کیا گیا۔ اس سروے میں بچوں کے اسکول کے دوستوں کی معلومات بھی شامل تھیں۔
تحقیق کی مصنفین لوسیا باربون اور پیٹر ڈولٹن نے کہا کہ مطالعے سے پتہ چلا کہ اسکول میں طالب علموں کی مقبولیت اور ہر دلعزیزی کا گریجوایشن کے 13 برس بعد کی آمدنی پر مثبت اثر تھا۔
یہ اثر اس وقت اور بھی نمایاں تھا جب بچے کے دوستوں کا حلقہ زیادہ وسیع تھا یا پھر وہ اپنے گروپ میں اہم کھلاڑی کی حیثیت سے موجود تھا جس میں دوسروں کو متاثر کرنے کی صلاحیت تھی۔
انھوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ اسکول میں دوستوں کے درمیان اہم ہونا بالغ زندگی میں بہتر معاوضہ کی صورت میں آپ کو واپس مل جاتا ہے۔
تاہم ان کا کہنا تھا کہ سماجی میل جول کو صرف دوستوں سے تعلقات کا نام نہیں دیا جا سکتا ہے بلکہ اس کے ساتھ اسٹریٹیجک خصوصیات بھی شامل ہیں۔
سسیکس یونیورسٹی کی تحقیق کا نتیجہ بتاتا ہے کہ بچپن اور نوجوانی میں بچوں کی سماجی میل ملاپ کے ہنر کی ترقی کے لیے زیادہ توجہ دینی چاہیئے مثلاً سماجی سرگرمیوں اور اسکول کلب کے ذریعے بچوں میں ملنساری کو فروغ دیا جائے۔
تجزیہ کاروں نے لکھا کہ جو نوجوان معاشی طور پر زیادہ مستحکم نہیں ہیں انھیں غربت سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے سماجی مہارت کو ترقی دینی چاہیئے۔
تحقیق سے نتیجہ اخذ کرتے ہوئے تجزیہ کاروں نے لکھا کہ اعلیٰ معاوضہ کی ملازمتوں کے لیے ذہانت، یاداشت اور استدلال جیسے عوامل کا ہونا بہت ضروری ہے لیکن دوسرے عوامل مثلاً سماجی برتاؤ اور شخصیت کا سحر انگیز ہونا بھی اتنا ہی ضروری ہے۔
Source: Voice of America 

Follow Zahanat

Like us on Facebook Zahanat.Official



Our Channel at VimeoZahanat



Our Channel at dailymotionZahanat




Zahanat.com

Zahanat.com is a self sustained project; a free online resource for Pakistan’s academic communities. It covers widely used curricula in Pakistan from class I to XII. We also provide career guidance, exam preparation, health & social well being tips to students. We do not receive any grants from any one nor do we follow any third party agenda. We value what is good for our students and country more than any gain or profit.

Get Involved

Zahanat.com provides a platform to socialize and engage in healthy extracurricular activities for students, parents and teachers
Students: Click to learn more
Parents: Click to learn more
Teachers: Click to learn more
Our aim is to engage individuals from all academic background and field of life.
Visit our FAQ Section to learn more about how can can participate.

Legal Policies

Terms and Conditions
Privacy Policy
Copyright Policy
Anti-Spam Policy
Linking Policy
Legal Disclaimer
These policies and disclaimers apply only to the Zahanat.com. Therefore, once you link to another site, you are subject to the policies of the new site.
Beta Disclaimer
This is the Beta launch, you may experience few shortcomings or technical issues. Team Zahanat!

Parents Account

Zahanat.com offers a 21st century parenting guide for better parenting by sharing knowledge of experts with you, parents can also create a free account at zahanat.com and can become part of progressive parents community.
Visit our Frequently Asked Questions Section to learn more about how to create parent account and related benefits.

Teachers Account

Zahanat.com has created a platform for the Teachers, where they can find various useful academic articles and online resources to polish their teaching skills. Teachers can create free account and opt to be part of National Teachers Directory.
Visit our FAQ Section to learn more about how to create account and related benefits.

SMS Verification

To ensure the safe and approved online interactivity of student at zahanat.com, we have developed & implemented the SMS Verification System, under this system, students are asked to Enter their parents / guardian Mobile Number, our system sends the account approval & verification code to the provided number to get authorization for account creation.
copyright 2015 Zahanat.com