• Home
  • Exams
    • Exams
    • Punjab Text Book Board
    • Oxford University Press
    • The Educators
    • Allied School System
  • E News
    • Educational News
    • Technology News
    • Other News
    • تعلیمی خبریں
    • ٹیکنالوجی خبریں
    • دیگر خبریں
  • STUDENTS
    • Message for students
    • Online Resources
    • Share an event
    • Become a Volunteer
    • Students Magazine
    • Student Ambasadors
    • Scholarships
  • PARENTS
    • Message For Parents
    • Online Resources
    • Submit articles
    • Scholarships
  • TEACHERS
    • Message for Teachers
    • Online Resources
    • Submit your articles
    • Scholarships
  • INSTITUTIONS
    • Message for Institutions
    • Directory of Educational Institutes
    • Academic Disciplines
  • ABOUT
    • Our Mission
    • Frequently Asked Questions
    • Feedback & Suggestions
    • Login
    • Help
  • Sign Up for Zahanat
Login Help
Sign Up for Zahanat

Main sidebar

  • زیادہ شکر کا استعمال موٹاپے اور دانتوں کی خرابی کا باعث
    May 9, 2015
  • نوجوانوں میں نیند میں ‘غیر حققی’ آوازیں سننا عام ہے: تحقیق
    May 9, 2015
  • روس میں دوسری جنگ عظیم کی فتح کی یاد میں بڑی پریڈ
    May 9, 2015
  • بےقابو خلائی جہاز زمین پر گرنے سے قبل ہی جل گیا
    May 8, 2015
  • ’تمباکو نوشی‘ امریکہ میں سالانہ پانچ لاکھ اموات کا سبب: رپورٹ
    May 6, 2015

میٹھے مشروبات دل کے لیے بڑا خطرہ: تحقیق

May 6, 2015

ایک نئی تحقیق سے ظاہر ہوا ہے کہ آپ کے مشروب میں شکر جتنی زیادہ ہو گی، آپ کے لیے دل کی بیماریوں کا خطرہ اتنا ہی بڑا ہو سکتا ہے۔

ماہرین نے کہا کہ شکر کی ایک قسم فروکٹس پر مشتمل کم میٹھے یا زیادہ میٹھے مشروبات کے صرف دو ہفتے کے استعمال سے دل کی بیماریوں کےخطرے کے عوامل میں اضافہ ہوتا ہے۔

صحت کے ماہرین نے شکر کے استعمال کے حوالے سے بار بار کے انتباہ کی یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ میٹھے مشروبات کی ہماری غذا میں جگہ نہیں ہونی چاہیئے۔

یونیورسٹی آف کیلی فورنیا ڈیوس سے منسلک تحقیق کار کیمبر اسٹین ہوپ کہتی ہیں کہ یہ پہلی تحقیق ہے جو شکر کی اضافی مقدار اور صحت کے ممکنہ سنگین نتائج کے درمیان براہ راست تعلق کو ظاہر کرتی ہے۔

علاوہ ازیں نتائج واضح طور پر اشارہ کرتے ہیں کہ انسان اضافی غذائی چینی کے نقصان دہ اثرات کے لیے حساس ہے۔ جبکہ نئی تحقیق کے اعداد و شمار نے ان مطالعوں کے ثبوت کو مضبوط کیا ہے جن میں کہا گیا تھا دل کی بیماریوں کا خطرہ اضافی شکر پینے سے بڑھتا ہے۔

ایک تجربے کے دوران ماہرین نے 58 مرد اور خواتین رضاکاروں جن کی عمریں18 سے 40 برس تھیں چار اقسام کے گروپ میں تقسیم کیا، انھیں فروکٹس پر مشتمل مشروب 15 روز پلائے گئے، جس سے شرکاء نے روزانہ کےحراروں کی کل ضرورت کا صفر فیصد، دوسرے گروپ نے10 فیصد تیسرے گروپ نے 17.5فیصد اور چوتھے گروپ نے  25 فیصد حرارے شکر سے حاصل کیے۔

جبکہ صفر فیصد گروپ کو چینی سے پاک مشروب مصنوعی شکر کے ساتھ دیا گیا۔

محققین نے مطالعے کے شروع اور آخر میں شرکاء میں لپو پروٹین، ٹرائی گلسرائڈ اور یورک ایسڈ کی سطح میں تبدیلیوں کی نگرانی کے لیے ہر گھنٹے میں خون کے ٹیسٹ کا استعمال کیا۔

سائنسی جریدہ ‘امریکن جرنل آف کلینکل نیوٹریشن ‘میں شائع ہونے والی تحقیق کے نتیجے سے معلوم ہوا کہ مشروبات میں فروکٹس کی مقدار میں اضافہ کے ساتھ دل کی بیماریوں کے خطرے میں بھی اضافہ ہوا ۔

تحقیق کی قیادت کرنے والی محقق ڈاکٹر اسٹین ہوپ  نے کہا حتی کہ جس گروپ نے ہائی فروکٹس کورن سیرپ کی 10 فیصد مقدار لی تھی، ان کے خون میں مضر چربی ایل ڈی ایل یا ( لو ڈینسٹی لیپو پروٹین ) کولیسٹرول اور ٹرائی گلسرائڈ کی سطح، مطالعے کی ابتداء کے مقابلے میں زیادہ تھی۔

نتائج سے یہ بھی ظاہر ہوا لیپو پروٹین میں اضافہ مردوں سے زیادہ عورتوں کے لیے بڑا خطرہ تھا، جبکہ عورتوں کا وزن بھی میٹھے مشروبات کی وجہ سے بڑھا تھا۔

برطانوی ماہر غذائیت زوئی ہارکومب نے کہا کہ مجھے حیرت ہے کہ شکر کو غذا کے طور پر کیوں کھایا جاتا ہے، اس میں بالکل بھی پروٹین اور ضروری چکنائی نہیں، نا ہی یہ پروٹین اور معدنیات پر مشتمل ہے۔ اس کے باوجود یہ انسانی خوراک کا بڑا حصہ بن گئی ہے اور ہماری ضروریات کے مقابلے میں کہیں زیادہ کھائی جاتی ہے۔

ڈاکٹر ہارکومب کے مطابق، اگر غذائی اجزاء کے بجائے شکر کھاتے ہیں، تو آپ غذائی اجزاء سے محروم رہ جاتے ہیں اور اگر غذائیت والی غذا کے مقابلے میں شکر کو ترجیح دیتے ہیں تو یہ آپ کو موٹا کر دے گی نتیجہ یہ ہے کہ آپ شکر کے ساتھ نہیں جیت سکتے ہیں۔

ایک حالیہ تحقیق میں امریکی سائنسدانوں نے دریافت کیا کہ شکر کھانے سے انسان میں دباؤ کا باعث بننے والے ہارمون کارٹی سول کی اخراج کی شرح میں کمی واقع ہوتی ہے جس سے ذہنی تناؤ میں کمی واقع ہوتی ہے۔

شکر کے نقصانات کے حوالے سے ایک تحقیق میں آسٹریلین ماہرین نے شواہد پیش کیے کہ میٹھے مشروبات کے استعمال سے نوجوانوں میں ردعمل سست اور حافظہ کمزور پڑ سکتا ہے۔

صحت کی عالمی تنظیم کی تجویز کردہ خوراک کے مطابق ایک شخص روزانہ کی خوراک میں موجود کل حراروں میں سے شکر کی مقدار 10 فیصد کے برابر ہونی چاہیئے۔

Source: Voice of America

Follow Zahanat

Like us on Facebook Zahanat.Official



Our Channel at VimeoZahanat



Our Channel at dailymotionZahanat




Zahanat.com

Zahanat.com is a self sustained project; a free online resource for Pakistan’s academic communities. It covers widely used curricula in Pakistan from class I to XII. We also provide career guidance, exam preparation, health & social well being tips to students. We do not receive any grants from any one nor do we follow any third party agenda. We value what is good for our students and country more than any gain or profit.

Get Involved

Zahanat.com provides a platform to socialize and engage in healthy extracurricular activities for students, parents and teachers
Students: Click to learn more
Parents: Click to learn more
Teachers: Click to learn more
Our aim is to engage individuals from all academic background and field of life.
Visit our FAQ Section to learn more about how can can participate.

Legal Policies

Terms and Conditions
Privacy Policy
Copyright Policy
Anti-Spam Policy
Linking Policy
Legal Disclaimer
These policies and disclaimers apply only to the Zahanat.com. Therefore, once you link to another site, you are subject to the policies of the new site.
Beta Disclaimer
This is the Beta launch, you may experience few shortcomings or technical issues. Team Zahanat!

Parents Account

Zahanat.com offers a 21st century parenting guide for better parenting by sharing knowledge of experts with you, parents can also create a free account at zahanat.com and can become part of progressive parents community.
Visit our Frequently Asked Questions Section to learn more about how to create parent account and related benefits.

Teachers Account

Zahanat.com has created a platform for the Teachers, where they can find various useful academic articles and online resources to polish their teaching skills. Teachers can create free account and opt to be part of National Teachers Directory.
Visit our FAQ Section to learn more about how to create account and related benefits.

SMS Verification

To ensure the safe and approved online interactivity of student at zahanat.com, we have developed & implemented the SMS Verification System, under this system, students are asked to Enter their parents / guardian Mobile Number, our system sends the account approval & verification code to the provided number to get authorization for account creation.
copyright 2015 Zahanat.com