• Home
  • Exams
    • Exams
    • Punjab Text Book Board
    • Oxford University Press
    • The Educators
    • Allied School System
  • E News
    • Educational News
    • Technology News
    • Other News
    • تعلیمی خبریں
    • ٹیکنالوجی خبریں
    • دیگر خبریں
  • STUDENTS
    • Message for students
    • Online Resources
    • Share an event
    • Become a Volunteer
    • Students Magazine
    • Student Ambasadors
    • Scholarships
  • PARENTS
    • Message For Parents
    • Online Resources
    • Submit articles
    • Scholarships
  • TEACHERS
    • Message for Teachers
    • Online Resources
    • Submit your articles
    • Scholarships
  • INSTITUTIONS
    • Message for Institutions
    • Directory of Educational Institutes
    • Academic Disciplines
  • ABOUT
    • Our Mission
    • Frequently Asked Questions
    • Feedback & Suggestions
    • Login
    • Help
  • Sign Up for Zahanat
Login Help
Sign Up for Zahanat

Main sidebar

  • زیادہ شکر کا استعمال موٹاپے اور دانتوں کی خرابی کا باعث
    May 9, 2015
  • نوجوانوں میں نیند میں ‘غیر حققی’ آوازیں سننا عام ہے: تحقیق
    May 9, 2015
  • روس میں دوسری جنگ عظیم کی فتح کی یاد میں بڑی پریڈ
    May 9, 2015
  • بےقابو خلائی جہاز زمین پر گرنے سے قبل ہی جل گیا
    May 8, 2015
  • ’تمباکو نوشی‘ امریکہ میں سالانہ پانچ لاکھ اموات کا سبب: رپورٹ
    May 6, 2015

موٹاپے اور ورزش میں ’کوئی خاص تعلق نہیں‘

April 27, 2015

تین معروف بین الاقوامی ماہرین کا کہنا ہے کہ موٹاپا کم کرنے میں جسمانی ورزش کا کردار بہت کم ہے، اس لیے صحت عامہ کے پیغامات کا مرکزی نکتہ غیر صحت مندانہ خوراک کو کم کرنا ہونا چاہیے۔
کھیل اور صحت سے متعلق برطانوی جریدے ’برٹش جرنل آف سپورٹس میڈیسن‘ میں شائع ہونے والی نئی تحقیق میں ماہرین کا کہنا ہے کہ ’اب وقت آ گیا ہے کہ ہم ورزش سے متعلق پائی جانے والی ’افسانوی باتوں کا بھانڈا پھوڑ دیں۔‘
ماہرین کہتے ہیں کہ اگرچہ ذیابیطس، امراضِ قلب اور یادداشت خراب ہو جانے جیسی بیماریوں کو دور رکھنے میں ورزش کا کردار بہت اہم ہے، تاہم موٹاپے پر ورزش کے اثرات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ اس کے برعکس موٹاپے کا تعلق چینی اور نشاستہ دار غذاؤں سے زیادہ ہے۔
بین الاقوامی ماہرین کی اس ٹیم کے ایک رکن اور لندن کے ماہر امراض قلب ڈاکٹر اسیم ملہوترا کا الزام ہے کہ خوراک اور کھانوں کی صنعت لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے کہ وہ ورزش کے ذریعے غیر صحت مندانہ کھانوں کے مضر اثرات ختم کر سکتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق کھانوں کی صنعت کے ہتھکنڈوں اور تمباکو اور سگریٹ کی صنعت کے ہتھکنڈوں میں ’بڑی خطرناک‘ مماثلت پائی جاتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مشہور کھلاڑیوں کی جانب سے میٹھے مشروبات اور دیگر مضر صحت کھانوں کے تشہیر بند ہونی چاہیے۔
ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ نارمل وزن کے حامل لوگوں میں سے بھی 40 فیصد کو ان علامات یا بیماریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جن کے بارے میں عموماّ یہ کہا جاتا ہے کہ یہ صرف ان لوگوں کو ہوتی ہیں جو فربہ ہوتے ہیں۔
لیکن اس کے باوجود صحت عامہ کے پیغامات میں یہ ’غلط‘ پیغام دیا جا رہا ہے کہ آپ اگر اپنے جسم میں کیلوریز کا خیال رکھ رہے ہیں تو آپ کا وزن ٹھیک رہے گا، حالانکہ اہم بات یہ ہے کہ ہم اس خواراک کے بارے میں بتائیں جہاں سے یہ کیلوریز آ رہی ہیں۔ مثلاً تحقیق بتاتی ہے کہ اگر چربی اور چینی کی کیلوریز کا موازنہ کیا جائے تو چینی کی ہر 150 اضافی کیلوریز سے آپ کو شوگر کا مرض لاحق ہونے کے امکانات چربی کی نسبت 11 گنا زیادہ ہوتے ہیں۔
ماہرین نے اپنے مضمون میں ایک دوسری تحقیق (لینک) کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ غیر صحت مند کھانوں اور خراب صحت کے درمیان تعلق اس تعلق سے زیادہ گہرا ہے جو بری صحت اور جسمانی ورزش، شراب نوشی یا تمباکو نوشی کے درمیان پایا جاتا ہے۔

غیر سائنسی باتیں
ڈاکٹر ملہوترا کا کہنا ہے کہ ’فربہ اندام لوگوں کو وزن کم کرنے کے لیے رتّی برابر ورزش کی ضرورت نہیں، بلکہ انھیں چاہیے کہ وہ کھانا کم کریں۔ مجھے سب سے زیادہ فکر یہ ہے کہ لوگوں کو جو پیغام دیا جا رہا ہے وہ یہ ہے کہ اگر آپ ورزش کرتے ہیں تو آپ جو چاہیں کھا سکتے ہیں۔
’یہ بات بالکل غیر سائنسی ہے اور غلط ہے۔ آپ ورزش کے ذریعے بری خوراک کے نقصانات سے چھٹکارا نہیں پا سکتے۔‘

لیکن کئی ماہرین ڈاکٹر ملہوترا اور ان کے ٹیم سے اتفاق نہیں کرتے اور ان کا کہنا ہے کہ ورزش کے کردار کو کم تر بتانا خطرناک ہو سکتا ہے۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سے منسلک پروفیسر مارک بیکر کہتے ہیں کہ جسمانی ورزش کی اہمیت سے انکار ’احمقانہ‘ بات ہے۔

برطانیہ میں فوڈ اینڈ ڈرنکس ایسوسی ایشن کی ترجمان کہتی ہیں کہ ’اس تحقیق میں کہا جا رہا ہے کہ ہماری صنعت ورزش کے خلاف کوئی سازش کر رہی ہے حالانکہ ایسا نہیں ہے۔ ہمارے خیال میں صحت مند زندگی کے لیے متوازن خوراک اور ورزش دونوں ضروری ہیں۔‘

ترجمان کے مطابق ’برٹش جرنل آف سپورٹس میڈیسن میں شائع ہونے والے مضمون سے لگتا ہے کہ سرکاری اداروں کی صحت عامہ کی ان کوششوں کی نفی کی جا رہی ہے جن کی بنیاد سائنسی تحقیق پر ہے اور مجھے یقین ہے کہ اس سے صارفین میں ورزش کے حوالے سے شکوک جنم لے سکتے ہیں۔‘
-بی بی سی اردو-

Follow Zahanat

Like us on Facebook Zahanat.Official



Our Channel at VimeoZahanat



Our Channel at dailymotionZahanat




Zahanat.com

Zahanat.com is a self sustained project; a free online resource for Pakistan’s academic communities. It covers widely used curricula in Pakistan from class I to XII. We also provide career guidance, exam preparation, health & social well being tips to students. We do not receive any grants from any one nor do we follow any third party agenda. We value what is good for our students and country more than any gain or profit.

Get Involved

Zahanat.com provides a platform to socialize and engage in healthy extracurricular activities for students, parents and teachers
Students: Click to learn more
Parents: Click to learn more
Teachers: Click to learn more
Our aim is to engage individuals from all academic background and field of life.
Visit our FAQ Section to learn more about how can can participate.

Legal Policies

Terms and Conditions
Privacy Policy
Copyright Policy
Anti-Spam Policy
Linking Policy
Legal Disclaimer
These policies and disclaimers apply only to the Zahanat.com. Therefore, once you link to another site, you are subject to the policies of the new site.
Beta Disclaimer
This is the Beta launch, you may experience few shortcomings or technical issues. Team Zahanat!

Parents Account

Zahanat.com offers a 21st century parenting guide for better parenting by sharing knowledge of experts with you, parents can also create a free account at zahanat.com and can become part of progressive parents community.
Visit our Frequently Asked Questions Section to learn more about how to create parent account and related benefits.

Teachers Account

Zahanat.com has created a platform for the Teachers, where they can find various useful academic articles and online resources to polish their teaching skills. Teachers can create free account and opt to be part of National Teachers Directory.
Visit our FAQ Section to learn more about how to create account and related benefits.

SMS Verification

To ensure the safe and approved online interactivity of student at zahanat.com, we have developed & implemented the SMS Verification System, under this system, students are asked to Enter their parents / guardian Mobile Number, our system sends the account approval & verification code to the provided number to get authorization for account creation.
copyright 2015 Zahanat.com