This page contains information for educational institutions including our message for them, the role of educational institutions in 21st century, and information about infrastructure up grading and maintenance, transformation of curricula to digital content, traditional assessment system versus online assessment system, and lastly how educational institutions can join hands with zahanat.com for an educated Pakistan.
Sections on this Page
- Role of Educational Institutions in 21st Century
- Infrastructure Up-gradation and Maintenance
- Transformation of Curriculums to Digital Content
- Zahanat.com and Educational Institutions
اس صفحے کا خلاصہ
اس صفحے کے مضامین
- اِکیسویں صدی میں تعلیمی اِداروں کا کِردار
- اِنفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن اور مینٹیننس
- نصاب کی ڈیجیٹل مواد میں تبدیلی
- روایتی طریقہء امتحان سے آن لائن طریقہء امتحان تک
- تعلیمی اِدارے اور ذہانت ڈاٹ کام
Message for Institutions
In order to flourish in a dynamic global economy, our students need an education that culminates in 21st century readiness for college, careers and social life. Several of the students need additional preparation to handle increasingly higher expectations of post secondary education, careers and social life. In this scenario, the role of educational institutions is of paramount importance.
Education is flux and the society needs to decide what shape it wants to give the future education. This is time to determine the future direction of our education system. It is necessary for the policymakers to understand the imperatives of the technology that are driving change in education.
تعلیمی اداروں کے لئے پیغام
تعلیم کا شعبہ تبدیلی کی طرف گامزن ہے۔ اب ہم سب نے مِل کر یہ فیصلہ کرنا ہے کہ ہم اپنے شعبۂ تعلیم کو کس سمت لے کر جانا چاہتے ہیں۔ ہمارے پالیسی سازوں کو یہ سمجھنا ہوگا کہ ٹیکنالوجی ہمارے شعبۂ تعلیم کو تبدیل کرنے جا رہی ہے۔
Parents, policymakers and students are of the view that our schools are not providing rigorous world-class education that is necessary to succeed in 21st century. There is fresh and growing momentum in the discussion in public and private sector about role of schools in 21st century. The society is increasingly becoming worried about the performance of schools in relation to skills requirement for 21st century. The digital era brings all kinds of opportunities for students ranging from formal to informal, from web to classroom. The educational institutions however are still relying on traditional models of learning and they have not changed their schedules, disciplines and departments. The architecture of schools has changed a little.
The schools in such scenario need designing, organizing and managing their syllabus with relentless focus on the skills set required for 21st century. When we talk about skills required for modern era 21st century, we do not negate the traditional metrics of attendance, graduation and matriculation rates. We do not deny the fact that traditional metrics are important but they are not enough to gauge the preparedness of students in 21st century. There is broader consensus among stakeholders that schools need to be overhauled completely to cater the needs of 21st century students. The schools need to improve student learning, achievements and competencies that help students to get a clear understanding of the knowledge, skills and attributes. It is imperative that schools set clear goals to incorporate 21st century skills that can prepare students to succeed in education, workplace and society as a whole.
We have been using educational innovation with technology interchangeably. Technology has long been seen as a panacea for our failing education system but eventually technology is not a panacea. The effective use of technology in classroom can however change the way our children experience schools.
The schools need to upgrade their infrastructure to welcome technology into their classrooms to sufficiently and effectively preparing students to meet the world outside the classroom.
The schools need to develop a clear cut idea about the social needs and values of the students at hand. The infrastructure should add to the skills you want your student learn for tomorrow’s world. Do not underestimate the value of play, failure and hands-on experience.
We are accustomed to the fact that there have been only two sources of knowledge in a classroom; the teacher and the text book. In 21st century, the centuries old observations and experiences of learning from teacher and the textbook are going to change. Well, if it is so then educational tradition and history is going to be disrupted. It was hard to believe that there could be anything more powerful than teacher and textbook to impart knowledge but today the answer is a big YES. Yes, there are tools that can help you learn in classrooms and even at your own place without a teacher and a textbook.
The most powerful tool in today’s classroom is the INTERNET. If our schools and teachers are denying the prowess of internet, they are doing a huge disservice to students and society as well. It does not take the place of teacher but changes his role in the classroom. Teachers are no more ‘sage on the stage’ but ‘guide on the side’.
For welcoming internet into your school, you need to upgrade not only the teaching models, teachers but infrastructure. We at zahanat.com are committed to provide you the facilitation for up gradation of your school to bring in ICT environment. www.zahanat.com will not leave in the middle of journey from tradition to technology and will provide you necessary maintenance of the system, and all related services to make sure that you use the most up to date and sophisticated tools to teach your students where they can think more critically, solve problems and use their creativity to do things.
The internet has not only revolutionized the ways of communication, it has opened a new venue in education system of teaching and learning. It is evident from the popularity of internet in education system that online teaching, learning and assessment is going to change the traditional models of teaching, learning and assessment.
With the advent of online learning, the students will be able to learn what they want, when they want and where they want to. The onus is shifting on the students. Hence, students need to be active, motivated, and self disciplined learners.
Assessment is one of the crucial components of the educational system. While assessment is the way to better understand the current knowledge a student possesses, the stakeholders are engaged in the heated debate on the effectiveness of traditional versus online assessment.
For a long time student learning was assessed through traditional assessment systems. The most widely used traditional assessment tools are MCQs, True/False, Short Answers and Essays. The true/false and MCQs increase the chance of success by 50% through guessing. Short answers provide assessment of the understanding of students of a particular object or definition. The essays provide overall comprehension of the student about the subject.
The online assessment system comprises of valid, reliable and fair assessments which are aligned to the institutional requirements. The system goes beyond MCQs, True/False and Short Answers to include extended responses and technology enhanced items that allow students to take performance tasks to demonstrate critical thinking and problem solving skills. The online assessment systems challenge a student’s knowledge and skills to respond to real world problems. The online system contains questions and activities that are coherently connected to a single scenario. These questions and activities measure a student’s depth of understanding, writing, research skills and complex analysis. Though online assessment is taken on computers it is not computer adaptive and will take time almost equal to traditional assessment tests.
Zahanat.com will provide you such online assessment tools that capitalize on precision and efficiency of computer adaptive testing to provide you an improved assessment system on paper and pencil assessments. The online assessment tools provided by zahanat.com will give you the chance to have more accurate scores of all students across the full range of the achievement continuum.
Zahanat.com and educational institutions make a natural combination to provide students up graded systems of teaching, learning and assessment. If you are ready to welcome the 21st century educational system, come to zahanat.com and we will guide you about the infrastructure, classroom and syllabus changes to come up to meet the educational needs of 21st century students.
Zahanat.com is the pioneer education project to provide Pakistani educational institutions the requisite information, model and demonstrational feedback on educational requirements of a 21st century school..
اردو میں پڑھیں
والدین، طلبہ اور پالیسی ساز اس بات پر متفق ہیں کہ ہمارے تعلیمی ادارے طلبا کو ایسی ہمہ جہتی تعلیم نہیں دے رہے جو اِکیسویں صدی میں کامیابی کے لیے ضروری ہے۔ اِکیسویں صدی میں تعلیمی اداروں کا کِرداربارے بحث میں شدت آگئی ہے۔معاشرہ مجموعی طور پر اِکیسویں صدی میں درکار علوم کے متعلق ہمارے سکولوں کی کارکردگی بارے فِکر مند ہے۔ ڈیجیٹل دور کی آمد نے ہمارے طلبہ کے بیشمار راہیں کھول دی ہیں، تاہم ہمارے تعلیمی ادارے ابھی تک روایتی ماڈل پر ہی چل رہے ہیں اور اُنہوں نے ابھی تک اپنے مضامین اور شعبہ جات میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔
سکول کا بنیادی ڈھانچہ ابھی تک تبدیل نہیں ہو ا۔ اس تناظر میں سکولوں کو اپنے سلیبس کو اکیسویں صدی میں درکا ر مہارتوں کے مطابق بنانے کے لیے سخت محنت کی ضرورت ہے۔ یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ جب ہم اکیسویں صدی میں درکا ر مہارتوں کی بات کرتے ہیں تو ہم موجودہ نظامِ تعلیم کی درجہ بندی کی نفی نہیں کرتے بلکہ ہم سمجھتے ہیں کہ موجودہ نظامِ امتحان بچوں کی اکیسویں صدی کے لیے تیاری کو صحیح طور پر پرکھنے میں ناکام ہے۔ تعلیم سے منسلک تمام تر افراد کا یہ خیال ہے کہ ہمارے سکولوں کو ایک مکمل تبدیلی کی ضرورت ہے۔ سکولوں کو طلبہ کی سمجھنے کی صلاحیت بڑھانے، اور ان کی کارکردگی بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ طلبہ تعلیم اور مہارتوں کے بارے واضع تصور اپنا سکیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ سکول اپنے بچوں کو اِکیسویں صدی میں تعلیم، روزگار اور معاشرت کے لیے تیار کریں۔
ہم تعلیمی جدت طرازی اور ٹیکنالوجی کو ایک دوسرے کی جگہ استعمال کرتے رہے ہیں۔ ٹیکنالوجی عرصہ دراز سے ہمارے نظامِ تعلیم کے لیے ایک اکسیر کے طور پر دیکھا جاتا رہا ہے۔ مگر ٹیکنالوجی بذاتِ خود ایک اکسیر نہیں ہے۔
ہم کمرۂ جماعت میں ٹیکنالوجی کاموثر استعمال بچوں کے اذہان میں تعلیم سے جڑے تجربات کو ایک نیا انداز دے سکتا ہے۔ سکولوں کو اپنے اِنفراسٹرکچر میں تبدیلی کرکے جدید ٹیکنالوجی کو کمرۂ جماعت تک لے کر آنا ہے تاکہ وہ اپنے بچوں کو کمرۂ جماعت سے باہر کی دُنیا کے لیے تیار کر سکیں۔ آج کے تعلیمی اِداروں کو اپنے بچوں کی سماجی ضروریات اور اِقدار بارے ایک واضع نظریہ اپنانے کی ضرورت ہے۔ آپ کو اپنے اِنفراسٹرکچر میں ایسی تبدیلی لانی ہے جو آپ کے بچوں کو آنے والے کل کے لیے تیار کر سکے۔
ہم روایتی طور پر اس بات کے عادی ہیں کہ کمرۂ جماعت میں علم کے منبع صرف اُستاد اور کِتاب ہیں۔ مگر اِکیسویں صدی میں اُستاد اور کِتاب سے علم کے حُصول کا صدیوں پرانا تصورتبدیل ہونے جا رہا ہے۔اگر ایسا ہی ہے تو پھر تعلیم اور تعلم کی تاریخ بدلنے جا رہی ہے۔ پہلے یہ بات ناممکن دِکھائی دیتی تھی کہ استاد اور کتاب کے علاوہ بھی کوئی چیز علم دے سکتی ہے۔ مگر آج اس سوال کا جواب ایسے بے شمار آلات کی صورت ہمارے سامنے ہے جو آپ کو علم حاصل کرنے میں مدد دے سکتے ہیں اور اس کے لیے آپ کو کسی استاد اور کتاب کی ضرورت ہی نہیں۔
اِن آلات میں سب سے طاقتور آلہ انٹر نیٹ ہے جسکا کمرۂ جماعت میں استعمال ہمارے ہاں ایک انقلاب بھرپا کر سکتا ہے۔اگر ہمارے سکول اور اساتذہ اس طاقتور آلے کی طاقت سے انکار کرکے نہ صرف طلبا بلکہ معاشرے کی بھی کوئی خدمت نہیں کر رہے۔ یاد رکھیں انٹر نیٹ استاد کی جگہ نہیں لے سکتا یہ صرف اس کے کردار کو تبدیل کر سکتا ہے۔ آج استاد اند ھوں میں کانا راجہ نہیں بلکہ طالبعلم کے ساتھ کھڑا اسکا ساتھی ہے۔
انٹر نیٹ کو اپنے ہاں خوش آمدید کہنے کے لیے آپ کو نہ صرف اپنے اساتذہ، بلکہ اندازِ تعلیم اور اِنفراسٹرکچر میں بھی تبدیلی کی ضرورت ہے۔ ذہانت ڈاٹ کام اس سلسلے میں آپ کو ہر قسم کی سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ آپ جدید ٹیکنالوجی کو اپنے سکول میں رائج کر سکیں۔ روایت سے جدت کے اس سفر میں ذہانت ڈاٹ کام آپ کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور جدید ٹیکنالوجی کے حصول میں آپ کو ہر قسم کی معاونت مہیا کرے گی۔ تاکہ آپ اپنے طلبہ کو جدید آلات سے ایسی تعلیم دے سکیں جو اُن میں تنقیدی سوچ، مسائل کے منطقی حل اور جدت انگیزی پیدا کر سکے۔
تعلیم کے پالیسی سازوں کو نہ صرف نصاب تبدیل کرنا پڑے گا بلکہ جس طریقہ سے یہ نصاب طالبعلموں تک پہنچتا ہے وہ بھی تبدیل کرنا پڑے گا۔ آج کے طلبہ ای۔بُک سے اِستفادہ کرتے نظر آتے ہیں۔ اور یہ ای۔بُکس صرف تعلیمی مواد نہیں بلکہ اس کے ذریعے طلبہ تعلیمی مواد کی گہرائی تک جا سکتے ہیں۔ دُنیا میں تعلیمی ماہرین، اور پبلشرز ملکر ایسی ویڈیو،نقشے اور کھیل شامل کر رہے ہیں جس کے ذریعے طلبہکو متعلقہ مواد بارے مزیدمعلومات فراہم کی جا سکیں۔ نصاب کی ڈیجیٹل مواد میں تبدیلی سے متعلقہ مواد ایک ایسی شکل اِختیار کر جاتا ہے جو طلبہ کو اُن کی سمعی اور بصری صلاحیتوں کے مطابق مناسب دِکھائی دیتا ہے۔ اس تبدیلی کا ایک اور پہلو تعلیمی مواد کا ترجمہ طالبعلم کی پسندیدہ ذبان میں ترجمہ ہے، جس کی بدولت طالبعلم اپنے آپ کو بہت سہولت میں محسوس کر تا ہے۔ ڈیجیٹل مواد کا کچھ دیر بعد متروک ہونے کا خطرہ بھی نہیں رہتا کیونکہ اُس میں ہمہ وقت تبدیلی کی گُنجائش موجو د رہتی ہے۔ ایسے میں تاریخ کے نئے ابواب، اور نئی سانئسی ایجادات بارے مواد میں تبدیلی کی جاسکتی ہے۔ نصاب کی ڈیجیٹل مواد میں تبدیلی کا مقصد ہر گز روایتی کتب کو تبدیل کرنا نہیں بلکہ اندازِ تعلیم و تعلم کا بدلنا ہے۔ ڈیجیٹل مواد کی بدولت آج کا طالبعلم اُنگلیوں کی معمولی حرکت سے کِسی بھی موضوع بارے گہری تحقیق کر سکتا ہے۔
انٹر نیٹ نے نہ صرف مواصلات میں ایک انقلاب برپا کر دیا ہے بلکہ اس نے نظامِ تعلیم و تعلم کے لیے بھی نئی راہیں کھول دی ہیں۔ انٹر نیٹ کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ آج، آن لائن تعلیم اور آن لائن امتحانات روایتی اندازِ تدریس اور امتحان کی جگہ لیتی جا رہی ہے۔
آن لائن تعلم کی آمد سے طلبا اس قابل ہو گئے ہیں کہ وہ اپنی پسند سے جو چاہتے ہیں، جب چاہتے ہیں، جہاں چاہتے ہیں سیکھ سکیں۔ اب ذمہ داری طلبا پرآن پڑی ہے۔ اس لیے طلبا کو چاہیے کہ وہ ذیادہ متحرک، متجسس اور منظم طالب علم بن جائیں۔ امتحانات ہمارے تعلیمی نظام کا ایک اہم حصہ ہیں۔امتحانات کسی بھی بچے کو دیے گئے علم کو جانچنے کا پیمانہ ہوتے ہیں، مگر آج ہر جگہ یہ بات زیرِبحث ہے کہ کسی بچے کے حاصل کردہ علم کو جانچنے کا بہتر پیمانہ روایتی امتحان ہے یا آن لائن طریقہ امتحان۔
بہت عرصہ سے روایتی امتحان جو کہ ضربی انتخاب ، صحیح غلط، مختصر جوابات، اور مضامین پر مشتمل تھا طالبعلم کی مہارت پرکھنے کا ذریعہ سمجھا جاتا رہا ہے۔ مگر تحقیق سے یہ بات ثابت ہے کہ ایسے امتحان میں طالبعلم کے کامیاب ہونے کے مواقع پچاس فیصد ہوتے ہیں۔ دوسری طرف آن لائن امتحان ایسے دُرست، قابلِ اعتماد اور منصفانہ جائزوں پر مشتمل ہوتا ہے جو ادارے کی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔ یہ طریقہء امتحان، روایتی طریقہء امتحان سے آگے چل کربچوں کی تنقیدی سوچ، اور مسائل کے منطقی حل بارے مہارت کو پرکھتا ہے۔
آن لائن طریقہ امتحان ایک طالبعلم کے علم اور مہارت کو حقیقی دُنیا کے تناظر میں پرکھتا ہے۔ آن لائن طریقہ امتحان ایسے سوالات اور عملی مشقوں پر مشتمل ہے جو ایک مفرد آکائی سے جڑے ہوتے ہیں۔ یہ سوالات اور عملی مشقیں ایک طالبعلم کی سمجھ کی گہرائی ، لکھنے کی صلاحیت، تحقیقی مہارت اور پیچیدہ تجزیات کی صلاحیت پرکھتے ہیں۔ گو کہ آن لائن امتحان کمپیو ٹر پر لیے جاتے ہیں، یہ مکمل ہونے میں روایتی امتحان جتنا وقت ہی لیتے ہیں۔
ذہانت ڈاٹ کام آپ کو ایسے آلات مہیا کر ے گی جن کو استعمال میں لا کر آپ اپنے ادارے کے بچوں کی ذہنی صلاحیتوں کو پرکھ سکتے ہیں۔
تعلیمی اِدارے اور ذہانت ڈاٹ کام ایک دوسرے کے سچے ساتھی ہیں کیونکہ دونوں ہی بچوں کی فلاح کے لیے کام کر رہے ہیں۔ دونوں مل کر بچوں کو تعلیم کے میدان میں تعلیم، تعلم اور امتحان کا ایک ایسا جدید اور کارگر نظام فراہم کریں گے، جو بچوں کو اِکیسویں صدی کی تعلیم کے لیے تیار کرے گا۔ اگر آپ اپنے تعلیمی ادارے کے بچوں کو اکیسویں صدی کی تعلیم دینا چاہتے ہیں تو ذہانت ڈاٹ کام پر آئیے۔ ہم آپ کو تعلیمی ادارے کی ضروریات کے مطابق انفراسٹرکچر، کمرہ ہائے جماعت، اور نصاب میں تبدیلیوں کے متعلق رہنمائی فراہم کریں گے تاکہ آپ کا ادارہ اپنے بچوں کواکیسویں صدی کی تعلیم دے سکے۔ ذہانت ڈاٹ کام پاکستان میں تعلیم کے میدان میں ایک اچھوتاپراجیکٹ ہے جو پاکستان کے تعلیمی اداروں کو اکیسویں صدی کی تعلیم سے متعلق درکا رمعلومات، ماڈل انفراسٹرکچر، اور عملی رہنمائی فراہم کرے گا۔
If you would like to ask a question related to this page please first check our Frequently Asked Questions bank to see if your question is answered there……
We welcome your questions, comments and suggestions please feel free to contact us by filling out a simple form….
We are always interested in hearing your views and comments. Your feedback is valuable to us and will help us improve our work…….