• Home
  • Exams
    • Exams
    • Punjab Text Book Board
    • Oxford University Press
    • The Educators
    • Allied School System
  • E News
    • Educational News
    • Technology News
    • Other News
    • تعلیمی خبریں
    • ٹیکنالوجی خبریں
    • دیگر خبریں
  • STUDENTS
    • Message for students
    • Online Resources
    • Share an event
    • Become a Volunteer
    • Students Magazine
    • Student Ambasadors
    • Scholarships
  • PARENTS
    • Message For Parents
    • Online Resources
    • Submit articles
    • Scholarships
  • TEACHERS
    • Message for Teachers
    • Online Resources
    • Submit your articles
    • Scholarships
  • INSTITUTIONS
    • Message for Institutions
    • Directory of Educational Institutes
    • Academic Disciplines
  • ABOUT
    • Our Mission
    • Frequently Asked Questions
    • Feedback & Suggestions
    • Login
    • Help
  • Sign Up for Zahanat
Login Help
Sign Up for Zahanat

Main sidebar

  • چینی فوجیوں پر سمارٹ واچ اور دیگر جدید آلات پہننے کی پابندی
    May 14, 2015
  • پلوٹو کے پانچوں چاندوں کی پہلی بار تصاویر
    May 14, 2015
  • ’سیکسٹنگ سے ذہنی صحت متاثر‘
    May 14, 2015
  • 24 گھنٹے ٹریک کرنے والی ایپ ہٹانے پر نوکری سے فارغ
    May 14, 2015
  • ’جینز کے کام کرنے پر موسم اثرانداز ہوتا ہے‘
    May 13, 2015

گوگل نے امریکہ میں موبائل فون کا نیٹ ورک چلانے کے منصوبے کی تفصیلا ت کا اعلان کر دیا ہے۔

May 2, 2015

گوگل، آواز اور ڈیٹا کی صلاحیت فراہم کرنے کے لیے موبائل فون کے دو موجودہ آپریٹروں ’سپرنٹ‘ اور ’ٹی موبائل‘ سے سہولیات کرائے پر لے گا اور از سرِ نو نیا ڈھانچہ تیار کرنے کی بجائے وائی فائی کے موجودہ ہاٹ سپاٹس کو استعمال کرے گا۔
اس نئے منصوبے کا نام ’پروجیکٹ فائی‘ رکھا گیا ہے جس کی پیشکش ابتدائی طور پر امریکہ میں گوگل کا فون نیکسس سِکس استعمال کرنے والوں کو کی جائے گی۔
گوگل فائبر جو اس فرم کی ’انتہائی تیز‘ براڈ بینڈ سروس ہے اس نے پہلی ہی امریکہ میں ٹیلی کام کی مارکیٹوں میں ہلچل مچا رکھی ہے۔
کہا جاتا ہے کہ اس سروس کی وجہ سے امریکی کمپنیوں ’کوم کاسٹ‘ اور ’ٹائم وارنر کیبل‘ کو اپنے صارفوں کو بغیر قیمت بڑھائے بہتر رفتار والی براڈ بینڈ سروس کی پیشکش کرنا پڑی۔
تاہم فائبر بچھانے کے لیے گوگل کو بنیادی ڈھانچے ان کمپنیوں سے خریدنے پڑے جن کا کام ٹھپ ہو چکا ہے۔
گوگل نے اپنی سروس کا مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے لیے خود بھی فائبر آپٹک کیبل بچھائے ہیں۔
ایک ماہر کا کہنا ہے کہ ایسا موبائل نیٹ ورک چلانے کے لیے جس کا ساز وسامان حریف کمپنیوں کا ہو، پروجیکٹ فائی کے موثر ہونے کو محدود کر سکتا ہے۔
گوگل کے اینڈروئڈ پلیٹ فارم کے سربراہ سنڈر پچائی نے پہلی بار کمپنی کے اس منصوبے کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ فروری میں فون نیٹ ورک کا آغاز کریں گے لیکن اس وقت منصوبے کی تفصیلات نہیں بتائی گئی تھیں۔

لیکن اب کمپنی نے انکشاف کر دیا ہے کہ ’سپرنٹ‘ اور ’ٹی موبائل‘ میں سے جس کا بھی فور جی سگنل مضبوط ہوگا گوگل کے سبسکرائبرز اس پر خود بخود منتقل ہوجائیں گے اور وہ کوئی خاص ایپ استعمال کیے بغیر وائی فائی پر فون کال بھی کر سکیں گے۔
یہ سہولت برطانیہ میں ای ای کمپنی کی حال ہی میں متعارف کردہ وائی فائی کالنگ سہولت جیسی ہوگی۔
گوگل نے اپنے بلاگ میں کہا ہے کہ ’دن میں آپ جو بھی کریں گے اور جہاں بھی ہوں گے، پروجیکٹ فائی خود بخود آپ کو ایک ملین سے زیادہ مفت وائی فائی ہاٹ سپاٹس سے متصل کر دے گا جن کے تیز اور قابلِ بھروسہ ہونے کی ہم خود تصدیق کریں گے۔ایک مرتبہ جب آپ ان سپاٹس سے جڑ جائیں گے تو ہم انکرپشن کے ذریعے ڈیٹا حاصل کرنے میں مدد کریں گے۔ جب آپ وائی فائی پر نہیں ہوں گے تو ہم آپ کو اس پارٹنر کے نیٹ ورک سے جوڑ دیں گے جس کی رفتار تیزترین ہوگی تاکہ آپ زیادہ مقامات پر فور جی ایل ٹی ای حاصل کر سکیں۔‘
جہاں ایسی سہولت نہیں مل سکے گی، گوگل کے صارفین تھری جی اور ٹو جی کے سگنل بھی استعمال کر پائیں گے۔
گوگل نے یہ اعلان بھی کیا ہے کہ اس کے صارفوں کے لیے ماہوار کوئی الاؤنس مقرر نہیں کیا جائے گا بلکہ انھیں صرف اسی ڈیٹا کی قیمت دینی پڑے گی جسے وہ استعمال کریں گے۔
صارفوں کو ہر ماہ بیس ڈالر ادا کرنے ہوں گے جس سے وہ لا تعداد کال اور ٹیکسٹ کر سکیں گے۔
امریکہ میں اور باہر موبائل ڈیٹا لینے کے لیے صارفوں کو مزید دس ڈالر ادا کرنے ہوں گے اور اس کے بعد ہرگیگابائٹ ڈیٹا کے استعمال پر انھیں دس مزید ڈالر دینے ہوں گے۔
یہ سروس نیکسس سِکس کے صارفوں کو حاصل ہو گی لیکن انھیں اپنے فون کے لیے نئی سم کی ضرورت ہوگی۔
گوگل کے مطابق فون کے اندر سگنل موصول کرنے والا ریڈیو سوچ سمجھ کر ایسے بنایا گیا ہے کہ وہ امریکہ اور اس سے بھی آگے فور جی کی نیٹ ورکس کی وسیع رینج پر کام کرے اور مختلف سروس فراہم کرنے والوں کے نیٹ ورک پر منتقل ہو سکے۔
ماہرین کہتے ہیں کہ ’پروجیکٹ فائی کا صرف استعمال شدہ ڈیٹا پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے قیمت لینا ان صارفوں کے لیے سود مند ہوگا جو کم ڈیٹا استعمال کرتے ہیں نہ کہ ان کے لیے جن کے پاس عام طور پر نیکسس فون ہیں اور جو زیادہ ڈیٹا استعمال کرنے کے شوقین ہیں۔ اگر اس پروجیکٹ کو اپنا اثر قائم کرنا ہے تو گوگل کو مختلف سمارٹ فونز کے لیے اپنی پیشکش کا دائرہ وسیع کرنا ہوگا۔‘

Source: BBC news

Follow Zahanat

Like us on Facebook Zahanat.Official



Our Channel at VimeoZahanat



Our Channel at dailymotionZahanat




Zahanat.com

Zahanat.com is a self sustained project; a free online resource for Pakistan’s academic communities. It covers widely used curricula in Pakistan from class I to XII. We also provide career guidance, exam preparation, health & social well being tips to students. We do not receive any grants from any one nor do we follow any third party agenda. We value what is good for our students and country more than any gain or profit.

Get Involved

Zahanat.com provides a platform to socialize and engage in healthy extracurricular activities for students, parents and teachers
Students: Click to learn more
Parents: Click to learn more
Teachers: Click to learn more
Our aim is to engage individuals from all academic background and field of life.
Visit our FAQ Section to learn more about how can can participate.

Legal Policies

Terms and Conditions
Privacy Policy
Copyright Policy
Anti-Spam Policy
Linking Policy
Legal Disclaimer
These policies and disclaimers apply only to the Zahanat.com. Therefore, once you link to another site, you are subject to the policies of the new site.
Beta Disclaimer
This is the Beta launch, you may experience few shortcomings or technical issues. Team Zahanat!

Parents Account

Zahanat.com offers a 21st century parenting guide for better parenting by sharing knowledge of experts with you, parents can also create a free account at zahanat.com and can become part of progressive parents community.
Visit our Frequently Asked Questions Section to learn more about how to create parent account and related benefits.

Teachers Account

Zahanat.com has created a platform for the Teachers, where they can find various useful academic articles and online resources to polish their teaching skills. Teachers can create free account and opt to be part of National Teachers Directory.
Visit our FAQ Section to learn more about how to create account and related benefits.

SMS Verification

To ensure the safe and approved online interactivity of student at zahanat.com, we have developed & implemented the SMS Verification System, under this system, students are asked to Enter their parents / guardian Mobile Number, our system sends the account approval & verification code to the provided number to get authorization for account creation.
copyright 2015 Zahanat.com