لیسن پلاننگ ٹولز
یہ ٹیکنالوجی ٹولز اساتذہ کو اپنے طلباء کے لیے اچھے لیسن پلان اور دوسرے پروجیکٹ بنانے میں مدد دیتے ہیں۔
ٹیچرپے ٹیچر: ایک استاد کے طور پر آپ کے پاس ہو سکتا ہے بہت اچھا تعلیم مواد، لیسن پلان اور دوسرے پروجیکٹ موجود ہوں جو آپ اپنے طلباء اور ساتھیوں سے شئیر کرنا چاہتے ہیں۔ اس ویب سائٹ پر آپ اپنا تعلیمی مواد دوسرے اساتذہ کو بیچ سکتے ہیں۔ اسی اثنا میں آپ اپنے کلاس میٹریل کو بہتر بنانے کے لیے ہائی کوالٹی مواد خرید سکتے ہیں۔
پلان بورڈ: یہ عمدہ ٹول اساتذہ کو اپنے لیسن اور دوسرے کام منظم رکھنے میں مدد دیتا ہے تاکہ وہ آسانی سے اپنی کلاسز چلاتے رہیں۔
ٹائم ٹوسٹ:یہ طلباء کے لیے شاندار قسم کے پروجیکٹ تیار کرنے کے لیے ایک عمدہ ویب سائٹ ہے۔ یہاں پر طلباء چند منٹوں میں بہترین ٹائم لائن تیار کر سکتے ہیں۔
کیپزلز: یہ کلاس روم میں استعمال آنے والا ایک عمدہ ٹول ہے۔ اس میں کوئی نہ کوئی اپلیکیشن آپ کے کام کے مطابق نکل آئے گی جو آپ کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے کے معیار پر پوری اترتی ہوگی۔ کیپزلز کسی خاص موضوع پر بہت سی معلومات ایک جگہ پر اکٹھا کر لیتی ہے خواہ یہ معلومات مواد، فوٹو، ویڈیو اور بلاگ پوسٹ کی شکل میں ہو سکتی ہیں۔ تمام متعلقہ مواد ایک ہی جگہ پر اکٹھا کرنے سے ٹیچنگ اور لرننگ دونوں آسان ہو جاتی ہیں۔
پریزی: یہ پریزینٹیشن بنانے کے لیے اچھی ویب سائٹ ہے۔ اس کے آن لائن ٹولز کا استعمال کرکے آپ اپنے سبق کی پریزینٹیشن بنا سکتے ہیں اور اسے دوسرے اساتذہ کے ساتھ شئیر بھی کر سکتے ہیں۔
ورڈلی: یہاں پر آپ کو کوئی بھی زبان سیکھنے کے لیے الفاظ کا وسیع ذخیرہ ملے گا۔
کوئزلیٹ: یہاں اساتذہ اپنے طلباء کے لیے سٹڈی ٹولز بنا سکتے ہیں۔ فلیش کارڈز کے ذریعے اپنے طلباء کو آسانی سے کوئی بھی اہم معلومات ازبر کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔
گوگل ڈوک: گوگل نے اپنے صارفین کو یہ ایک نہائت اچھی ایپلیکیشن دی ہے۔ اساتذہ اور طلباء دونوں ہی اس سہولت کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور اپنی دستاویز، پریرنٹیشن، سپریڈ شیٹ وغیرہ شئیر کر سکتے ہیں۔
ٹیڈ-ایڈ: یہاں پر آپ کو بہت عمدہ ترغیبی مواد ملے گا۔ اس ویب سائٹ پر آپ کو ایسے بہت سے ویڈیو ملیں گے جو موضوع کے لحاظ سے ترتیب دیے گئے ہیں۔ ٹیچرز اس ویب سائٹ کو اپنے طلباء کے لیے تعلیمی مواد ریاضی سے ادب تک مہیا کر سکتے ہیں۔
گلوگسٹر: یہ ایک سوشل ویب سائٹ ہےجہاں آپ اپنا میوزک، ویڈیو، اور فوٹو رکھ سکتے ہیں۔ یہ طلباء کو تخلیقی پروجیکٹ بنانے کے لیےاستعمال میں لائی جا سکتی ہے۔
کریزا: یہ ویب سائٹ آپ کو ذہنی مشق کرنے، کارٹون بنانے، ویڈیو اور آڈیو ایڈٹ کرنے کا موقع دیتی ہے۔
مینٹر ماب: اس ویب سائٹ پر ایک ایسی پلے لسٹ بنا سکتے ہیں جو کسی خاص موضوع بارے بہت سا اعلی مواد چلا سکتی ہے۔