
سکول کے امتحانات اور تیاری
بہت سے طالبعلموں کے لیے سکول کے امتحانات ، تعلیمی سال کا سب سے ذیادہ دباؤ کا وقت ہوتا ہے۔ والدین کی طرف سے نتائج بارے بڑھتی ہوئی توقعات ان پر بہتر کارکردگی کے لیے دباؤ بڑھا دیتی ہیں۔ بہت سے طالبعلم اس دباؤ سے نمٹنے میں ناکام رہتے ہیں جو کہ ان کی ناقص کارکردگی کا باعث بن جاتا ہے۔ یہاں پر طالبعلموں کے لیے امتحان کی تیاری میں مدد دینے کے لیے چند تجاویز دی گئی ہیں جو انہیں سکول میں بہتر کارکردگی دکھانے میں مدد دے سکتی ہیں۔
تیاری شروع کرنا:
آپ جتنا جلد امتحان کی تیاری شروع کریں گے ، آپ کے پاس ذیادہ وقت ہوگا۔ جلد اور باقاعدگی سے پڑھنا شروع کرنے سے آپ کے پاس معلومات کو جذب کرنے کا اچھا موقع ہوگا اور آپکی زندگی کافی سکون میں ہو گی جب آپ کو امتحان کے لیے یہ سب اکٹھے کرنا پڑے گا۔
سٹڈی پلان بنانا:
سٹڈی پلان بنانابہت اہم اور ضروری ہے۔اس سے آپ کو موثر انداز میں مطالعہ کرنے اور دباؤ کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ اس مقصد کے لیے آپ کو تمام تر مواد کو کور کرنا پڑے گا اور ایک شیڈول بنانا پڑے گا۔اس میں پڑھائی کے وقفہ جات کو ضرور شامل کریں۔
امتحان کے لیے پڑھنا:
اس سٹڈی پلان کے ساتھ اب آپ آسانی سے امتحان کے لیے پڑھنا شرو ع کر سکتے ہیں۔ آپ اپنے مطالعہ کو بامعنی بنانے کے لیے مختلف تراکیب استعمال کرسکتے ہیں۔ ان میں درج ذیل شامل ہیں؛
۔ سمری نوٹس کا دہرانا
۔ فلیش کارڈ کے ذریعے یا د کرنا
۔ امتحانی صورت حال میں مشق کرنا
اپنی دیکھ بھال کرنا:
اپنی دیکھ بھال کو ہر گز نہبھولیں اس لیے کہ امتحان کے دوران اچھی جسمانی اور ذہنی کیفیت میں ہونا بہت اہمیت کا حامل ہے۔دباؤ سے آپ نفسیاتی پریشانی میں مبتلا ہو سکتے ہیں، لیکن اسی طرح سے بہت ذیادہ ذہنی اور جسمانی دباؤ آپ کی کارکردگی پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔
پُر سکون رہیں؛
جب بھی آپ اپنی پڑھائی ختم کریں تو کچھ وقت کے لیے خود کو ری لیکس کریں۔ امتحان سے قبل اچھا کھانا کھا کر اپنی توانائی کو بحال کریں،مگر ایسے میں قثیل غذا مت لیں کیونکہ اس سے آپ پر غنودگی طاری ہو جائے گی۔ امتحانات کے لیے مثبت رویہ اپنائیں۔ کسی چیز کو اپنے دماغ پر حاوی نہ ہونے دیں۔ اپنے آپ کو پر سکون رکھیں اور صرف امتحان دینے پر اپنی توجہ مرکوز رکھیں۔