
ترغیب اور رہنمائی
ترغیب چیزوں کو کرنے کی خواہش کا نام ہے۔ اہداف کا تعین اورحصول اہم بات ہے۔ محققین نے ثابت کیا ہے کہ آپ اپنی ترغیب کی سطح اور خود پر کنٹرول کا لیول اپنا سکتے ہیں۔ اسی طرح سے بچوں کو ترغیب دینا کہ وہ اپنے تعلیمی اور دوسرے اہداف حاصل کر سکتے ہیں۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا بچہ غیر معمولی طالبعلم بنے تواس کے تعلم کو روایتی کلاس روم تک محدود نہ ہونے دیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ کا بچہ جو مہارتیں سیکھ رہا ہے وہ اسکی ذہنی اور سماجی نشو ونما کے لیے ضروری ہیں، لیکن آپ کے بچے کو مختلف خیالات کی دنیا سے متعارف ہونے کی ضرورت ہے۔ یہ تبھی ممکن ہے جب آپ اپنے بچے کو غیر روایتی انداز میں سوچنے کی ترغیب دیں گے۔ یہاں ہم نے کچھ تجاویز دی ہیں جن کے ذریعے آپ نہ صرف اپنے بچے کے تعلم کو ایک تفریح بنا سکتے ہیں بلکہ ان کی تعلیمی کارکردگی کو بھی بہتر بنا سکتے ہیں۔
۔ اپنے بچے کی دنیا کو مطالعہ سے بھر دیں
۔ اس کی حوصلہ افزائی کریں کہ وہ اپنے خیالات کا اظہار کرے، اس کے احساسات بارے اس سے بات کریں،
۔ اپنے بچوں کی سرگرمیوں میں دلچسپی لیں اور اسکی حوصلہ افزائی کریں کہ وہ ایسے مضامین بارے جانیں جن سے وہ متاثر ہیں
۔ اسے کھیلنے کیایسے مواقع فراہم کریں جو مختلف تعلمی طریقوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ جیسا کہ سننا، دیکھنا، یا چیزوں کوڈھونڈنا اور ترتیب دینا
۔ پرجوش انداز میں نئی سیکھی جانے والی چیز کا حوالہ دیں
۔ بچے سے سکول کے دوران اس کی سرگرمیوں بارے پوچھیں
۔ اپنے بچے کی اس کے سکول پیپرز اور اسائنمنٹ منظم کرنے میں مدد کریں تاکہ وہ اپنے آپ کو اپنے کام پر حاوی محسوس کرے
۔ چھوٹی سے چھوٹی کامیابی کا بھی جشن منائیں
۔ اپنی توجہ بچے کی خوبیوں پر مرکوز رکھ کر اس کے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کریں
ایسے ہی ترغیب دینے کی طرح ضروری ہے کہ آپ اپنے بچے کی زندگی کے ہر شعبے میں رہنمائی کریں۔ آپ کی رہنمائی کسی بھی مسئلہ کے کھڑا ہونے سے پہلے شروع ہو نی چاہیے۔ موثر رہنمائی کے لیے آپ کے پاس بچے کی نشو ونما کے بارے میں مکمل علم ہونا چاہیے۔یہ نہایت ضروری ہے کیونکہ صرف اسی صورت آپ اپنے بچے کو اس کی نشو و نما کے صحیح دور میں درست رہنمائی فراہم کر سکتے ہیں۔آپ کو اپنے رہنما اصولوں کو اپلائی کرنے میں مستقل مزاج ہونا چاہیے او ر آپ کی رہنما اصول بچے کی انفرادی ضروریات کے مطابق ہونے چاہییں۔