
پری سکول لرننگ
بچے کا ابتدائی بچپن اس کی زندگی کا نہائت اہم دور ہوتا ہے اور جیسے ہی بچہ پیدا ہوتا اس کی تعلیم شروع ہو جاتی ہے اور اس کے کنڈر گارٹن اور پلے گروپ میں داخلے کے دوران بھی چلتی رہتی ہے۔تعلیم کی اہمیت زندگی بھر جاری رہتی ہے مگر اس کی شدت پری سکول سالوں میں بہت اہم ہے۔ یہ وقت بچے کی جسمانی، ذہنی، جذباتی، اور سماجی زندگی کی بنیاد بنتا ہے۔ اس دوران، بچے کی ذہنی اور جسمانی صلاحیتوں کی نشو و نما حیران کن تیزی سے ہوتی ہے اور تعلم کا بہت سا حصہ شروع کے ۳۔۴ سال میں ہی ہوتا ہے۔ یہ وہ وقت ہے جب بچے کو خاص طور پر بہت ذیادہ ذاتی نگہداشت اور سیکھنے کے تجربوں کی ضرورت ہوتی ہے۔
پری سکول لرننگ کی اہمیت اور فوائد ؛
عام طور پر پری سکول سالوں میں بچے کھیل کے ذریعے سیکھتے ہیں۔ اس لیے یہ تعلم کثیر جہتی اور تفریحی انداز کا ہونا چاہیے۔ ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ کھیل کسی بھی بچے کی تعلمی اور جذباتی نشو و نما کے لیے ضروری ہیں۔چند فوائد درج ذیل ہیں؛
۔ اس سے بچوں کو سماجی مہارتیں، تعلقات ، اقدار اور اخلاقیات سیکھنے میں مددملتی ہے
۔اچھل کود والے کھیل سے بچے تحرک اور مشق کی مہارتیں سیکھتے ہیں
۔تعمیر ی کھیل بچے کو بنانے یا تعمیر کرنے کی مہارت سکھاتے ہیں
۔ نقل اتارنے والے کھیل بچوں کو اپنے آپ کا اور اپنی زندگی کے اہم واقعات کا اظہار کرنے کا موقع دیتے ہیں
۔ اس کے علاوہ پری سکول لرننگ بچوں کو مدد دیتی ہے؛
۔ سماجی تعلقات بڑھانے کے لیے
۔ سمجھوتہ کرنیکے لیے
۔ دوسروں کا احترام کرنے کے لیے
۔ مسائل کو حل کرنے کے لیے
۔ فیصلہ کرنے کے لیے
۔ اپنے چھوٹے موٹے کام کرنے کے لیے
آپ چند دلچسپ چیزوں کا اضافہ کرکے کھیل کے میدان کو سیکھنے کی تجربہگا ہ بنا سکتے ہیں۔ ابتدائی عمر کی تعلیم کی اہمیت آپ کے بچے کے مستقبل میں سیکھنے کے عمل پر خاطر خواہ اثر ڈالے گی اور اسے معاشرے کا ایک موثر شہری بننے میں مدد دے گی۔