
تعلمی معذوری
تعلمی معذوری ایک ایسی معذوری ہے جو کسی شخص کے سکول یا زندگی کے کسی اور شعبہ میں سیکھنے کی صلاحیت کو متاثر کرتی ہے۔ اس سے لوگوں کی معلومات کو پروسس کرنے اور ان کی مواصلات کی صلاحیت پر اثرپڑتا ہے۔ یعنی انہیں اس میں دشواری پیش آتی ہے؛
۔ نئی یا پیچیدہ معلومات کو سمجھنے میں
۔ نئی مہارتیں سیکھنے میں
۔ خوداعتمادی سے کسی چیز کا سامنا کرنے سے
تعلمی معذوری ، معمولی، درمیانی یا شدید ہو سکتی ہے۔ معمولی تعلمی معذوری کا شکار لوگ آسانی سے دوسروں سے بات چیت کر سکتے ہیں اور اپنی دیکھ بھال کر سکتے ہیں، مگر نہیں مہارتیں سیکھنے میں عام سے ذیاد وقت لیتے ہیں۔ دوسرے شدید تعلمی معذوری کا شکار لوگ نہ صرف یہ کہ دوسروں سے بات چیت نہیں کر پاتے اور ان میں ایک سے ذیادہ معذوریاں ہو سکتی ہیں