
ذہنی معذوری
ذہنی معذوری کسی بچے کی ذہنی صلاحیت میں بہت بڑی کمی ہے جو کہ بچے میں پیدائش یا ابتدائی عمر سے موجود ہو سکتی ہے، اور اس سے کسی شخص کے روزمرہ زندگی کی نارمل سرگرمیاں سر انجام دینے کی اہلیت محدود ہو جاتی ہے۔یہ ایک عصبی خرابی ہے اور اس کا شکار بچوں کی ذہنی صلاحیت اوسط درجے کی ہوتی ہے اور ان کا آئی کیو لیول ۷۰ سے کم ہوتا ہے۔
اگر بچے کی حالت بہت ذیادہ دگرگوں ہو تو کچھ خاندان گھر پر اپنے بچے کی دیکھ بھال نہیں کرسکتے، ایسے میں سوشل ورکر ان کو اپنی خدمات پیش کرنے کا انتظام کر سکتے ہیں۔ ایسے لوگوں کو ہاؤس کیپر، بچوں کو نگہداشت کرنے والے، ڈے کئیر سنٹر اور دوسرے ایسے ادارے مدد فراہم کر سکتے ہیں۔