
سکول کا انتخاب
والدین کی حیثیت سے دوسرا بڑا فیصلہ۔ اس بچے کی پیدائش کا فیصلہ کر لینے کے بعد۔ یہ ہے کہ اس بچے کو کون سے سکول میں داخل کروایا جائے۔ درست فیصلہ کریں، آپ کا درست فیصلہ انہیں زندگی بھر کی تعلیم کے راستے پر گامزن کر دے گا، جہاں سے وہ ایک معتبر کالج کی تعلیم اور پھر ایک کامیاب کیریر تک کا سفر طے کریں گے۔ اپنے بچے کے لیے درست سکول کا انتخاب اہم ہے، آپ کے اس فیصلہ کا اثر ان کی خوشی اور بہبود کے ساتھ ساتھ سکول میں وہ کیسے چلیں گے پر پڑنے والا ہوتا ہے۔ ذیل میں کچھ ایسے اقدامات دیے گئے ہیں جن پر آپ اپنے بچے کے ساتھ کام کرکے درست فیصلے تک پہنچنے میں مدد لے سکتے ہیں۔ ایسے تمام سکول جو آپ کے گھر کے نزدیک ہیں یا جن پر آپ غور کرنا چاہتے ہیں ان سب کی ایک فہرست مرتب کریں۔ اس کے لیے ایک مناسب جگہ ہمارا فائنڈ اے سکول ٹول ہے۔ اس بات کا فیصلہ کرنے کے لیے کہ کون سے سکول پر غور کیا جائے، ہم کچھ عملی چیزیں رکھی ہیں جن پر آپ اپنے بچے سے گفتگو کر سکتے ہیں۔
۔ ان کے دوست کس سکول میں جا رہے ہیں؟
۔ کیا کوئی ایسے سکول ہیں جو خاندان کے افراد یا دوستوں نے سفارش کیے ہوں؟
۔ آپ کا بچہ سکول کیسے جائے اور آئے گا؟ کیا سکول تک پیدل جانے یا سائیکل استعمال کرنے کا محفوظ راستہ موجود ہے؟کیا بچے کو لانے
لیجانے کے لیے کوئی موجود ہے؟ یا پھر بچے کو بس پکڑ کر سکول جانا ہوگا۔
۔ کیا آپ کا بچہ سکول کے بعد اپنے دوستوں سے مل پائے گا؟ اگر اسکی عمر ۱۴ سال سے کم ہے تو اسے سکول کے بعد بھی نگہداشت کی
ضرورت پڑے گی۔
۔ کیا سکول کا کوئی یونیفارم ہے؟
۔ سکول پر اُٹھنے والے اخراجات کتنے ہیں؟
۔ کیا یہاں کو ئی سکول زون ہے اور کیا آپ اس زون میں رہ رہے ہیں؟