• Students
    • Message for students
    • Online Resources
  • Past papers
  • career counselling
  • Discover universities
  • About
    • Our Mission
    • Frequently Asked Questions
    • Feedback & Suggestions
    • Contact Us
  • E News
    • Educational News
    • تعلیمی خبریں
    • Login
    • Help
  • Sign Up for Zahanat
Login Help
Sign Up for Zahanat

مضامین سیکھنے لیے تجاویز - اُردو

اہداف مقرر کریں؛
اپنے لیے واضع اہداف مقرر کریں۔بے شک یہ ایک ہفتے میں سات الفاظ سیکھنے کا ہدف ہو، یا سکول میں اگلے ماہ اُردو میں پریزینٹیشن یا اسائنمنٹ دینے کا ہدف۔ اہداف آپ کو ترغیب دلاتے رہیں گے۔
اُردو گرائمر:
اُردو گرائمر سیکھنے میں سب سے مشکل لگتی ہے، مگر یہ ایک نہائت ضروری چیز ہے۔ آپ مسلسل مشق سے گرائمر سیکھ سکتے ہیں۔ چند اسباق کے ساتھ مشق کریں اور پھر ایک مضمون لکھیں یا اس پر بات چیت کریں اور اپنے نئی سیکھی ہوئی مہارتیں استعمال کرنے کی کوشش کریں۔
مشکل حصے کو وقت دیں:
صر ف اس وجہ سے ان چیزوں پر جنہیں آپ پہلے سے جانتے ہیں وقت ضائع نہ کریں کہ وہ آسان ہیں ۔ اس حصے کی طرف توجہ دیں جو آپ کے لیے سب سے مشکل ہے۔ اگر آپ کو نہیں پتہ کہ آپ کہاں غلطی کر رہے ہیں ، تو مختصر مضامین یا پیرے لکھیں اور اپنے استاد سے کہیں کہ وہ بار بار کی جانے والی غلطیوں کو نشان ذدہ کر دے۔ تب آپ اپنی غلطیوں کی اصلاح کی مسلسل مشق کریں۔
روزانہ کچھ ناکچھ پڑھیں:
روزانہ ۳۰۔۶۰ منٹ کا مطالعہ آپ کو جو کچھ پڑھا ہے یا د رکھنے میں مدد دے گا۔ ہر سبق کے شروع ہونے سے قبل ، گزشتہ سبق کا اعاد ہ ضرور کرلیں۔
پڑھنے کے گروپ بنائیں:
پڑھائی کے لیے گروپ بنائیں اور اپنی مشکل چیزوں بارے دوستوں سے گفتگو کریں۔ ایک دوسرے کو سکھائیں، اس طرح سے آپ کی اپنے سیکھے ہوئے سیاق و سباق پر گرفت اور بھی مضبوط ہو گی۔ایک دوسرے کے لیے ورک شیٹ بنانے کی کوشش کریں۔
تعلم کے مختلف طریقے استعمال کریں:
زبان سے متعلقہ مضامین کو مختلف طریقوں سے سیکھا جا سکتا ہے، جیسے کہ بولنے، پڑھنے، لکھنے، یا تصاویر کو الفاظ کے ساتھ جوڑنے سے۔ ایسا طریقہ ڈھونڈھیں جو آپ کے لیے ذیادہ مناسب ہو اور پھر اس طریقے کی مشق کریں۔
درست تلفظ:
مادری اُردو آوازوں کی جہاں تک ہو سکے نقل کرنے کی کوشش کریں۔آپ جتنا ذیادہ الفاظ کو ان کے مادری زبان بولنے والے لہجے میں بولیں گے اتنا ذیادہ آپ کی بات کو سمجھا جائے گا۔اُردو بولنے والے مقررین کو غور سے سنئیے۔اس بات کا مشاہدہ کریں کہ وہ کیسے الفاظ کو ادا کرتے اور استعمال کرتے ہیں۔
روزنامچہ بنائیں:
ڈکشنریوں کا استعمال کریں اور ہر مشکل لفظ کے معانی ڈھونڈھ کر اس روزنامچہ میں لکھ لیں۔ ہر روز ایک لفظ یا د کرنے کی کوشش کریں۔
اونچی آواز میں پڑھیں:
کسی بھی زبان کی مشق اونچی آواز میں کرنے سے آپ کو چیزیں یاد رکھنے میں آسانی ہوتی ہے۔ اونچی آواز میں پڑھیں۔

Follow Zahanat

Like us on Facebook
Zahanat.Official

Like us on Instagram
Zahanat.Official

Like us on YouTube
Zahanat.Official

Zahanat.com

Zahanat.com is a self sustained project; a free online resource for Pakistan’s academic communities. It covers widely used curricula in Pakistan from class I to XII. We also provide career guidance, exam preparation, health & social well being tips to students. We do not receive any grants from any one nor do we follow any third party agenda. We value what is good for our students and country more than any gain or profit.

Get Involved

Zahanat.com provides a platform to socialize and engage in healthy extracurricular activities for students, parents and teachers
Students: Click to learn more
Parents: Click to learn more
Teachers: Click to learn more
Our aim is to engage individuals from all academic background and field of life.
Visit our FAQ Section to learn more about how can can participate.

Legal Policies

Terms and Conditions
Privacy Policy
Copyright Policy
Anti-Spam Policy
Linking Policy
Legal Disclaimer
These policies and disclaimers apply only to the Zahanat.com. Therefore, once you link to another site, you are subject to the policies of the new site.
WordPress hosting by creativeON
Zahanat
  • Students
    ▼
    • Message for students
    • Online Resources
  • Past papers
  • career counselling
  • Discover universities
  • About
    ▼
    • Our Mission
    • Frequently Asked Questions
    • Feedback & Suggestions
    • Contact Us
  • E News
    ▼
    • Educational News
    • تعلیمی خبریں