دنیا کی سب سے چھوٹی واشنگ مشین متعارف
May 26, 2015

دورانِ سفر ، کسی تقریب میں ، دفتر میں لباس پر کھانے کے داغ لگ جائیں تو آپ اِسے دھلوانے کے لیے کہیں نہیں جاسکتے۔اسی لیے چینی انجینئروں نے پاکٹ سائیز واشنگ مشین تیار کر لی ہےجس کی وجہ سے اب کوئی پریشانی کا سامنا نہیں۔ہائر کمپنی کی تیار کردہ واشنگ مشین Cotonسلنڈر نما ہےاور اِس کے سِرے سے خارج ہونے والا ڈیٹرجنٹ اور پانی نہایت صفائی کے ساتھ ہر قِسم کے داغ کوباآسانی صرف نصف منٹ میں غائب کردیتا ہے۔
اِسے چلانے کے لیے تین بیٹری سیل استعمال کیے جاتے ہیں اور بیٹری سمیت اِس کا کل وزن صرف 200 گرام ہی ہوتاہے۔جاپان میں اِس کی فروخت کا آغاز ہو چکا ہے جبکہ دیگر ممالک میں اِسے جلد متعارف کرایا جا رہا ہے۔ اِس کی متوقع قیمت تقریباِِ 10،000 روپے ہو
گی۔