یو او جی کی جانب سے ایم اے ،ایم ایس سی اور ایم کام کا رجسٹریشن شیڈول جاری

یونیورسٹی آف گجرات نے ایم اے ، ایم ایس سی اور ایم کام کے سالانہ امتحانات کا رجسٹریشن شیڈول جاری کر دیا۔
یونیورسٹی کی طرف سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق، ایم اے ، ایم ایس سی اور ایم کام حصہ 1 اور 2 کے سالانہ امتحانات جولائی کے آخری ہفتہ سے شروع ہوں گے۔
امتحانات کے رجسٹریشن شیڈول مندرجہ ذیل ہے
ایم اے ، ایم ایس سی اور ایم کام کے امیدوار اپنا رجسٹریشن فارم سِنگل فیس کے ساتھ 24 اپریل سے 22 مئی تک جمع کروا سکتے ہیں۔
امیدوار ڈبل فیس کے ساتھ اپنا رجسٹریشن فارم 23 مئی سے لے کر 5 جون تک جمع کروا سکتے ہیں۔
ٹرپل فیس کے ساتھ اپنا رجسٹریشن فارم 6 جون سے 14 جون تک جمع کروا سکتے ہیں۔
ایم اے
؎ سنگل فیس: -/ 3100 (ہر حصہ کے لئے )
؎ ڈبل فیس: -/ 6200 ( ہر حصہ کے لئے )
؎ ٹرپل فیس: -/ 9300 ( ہر حصہ کے لئے)
ایم ایس سی
؎ سنگل فیس:-/ 3600 ( ہر حصہ کے لئے)
؎ ڈبل فیس: -/ 7200 ( ہر حصہ کے لئے)
؎ ٹرپل فیس:-/ 10800 ( ہر حصہ کے لئے)
ایم کام
؎ سنگل فیس :-/ 3700 ( ہر حصہ کے لئے)
؎ ڈبل فیس : -/ 7400 ( ہر حصہ کے لئے)
؎ ٹرپل فیس:-/ 11100 ( ہر حصہ کے لئے)
ہدایات
؎ تمام امیدوارں سے درخواست ہے کہ وہ اپنا فارم تمام دستاویزات کے ساتھ دی گئی ڈیڈ لائن سے ایک یا دو دن پہلے جمع کروا دیں۔
؎ امیدوار 24 اپریل سے لے 14 جون تک یونیورسٹی کی سرکاری ویب سائٹ سے فارم حاصل کر سکتے ہیں
(www.uog.edu.pk)
؎غیر رجسٹرڈ امیدواروں کے امتحان کے فارم قبول نہیں کیے جائیں گے۔
اہم نوٹ:
؎ امیدوار سے درخواست ہے کہ وہ اپنی فیس مقرر تاریخ سے پہلے جمع کروا دیں مقررہ تاریخ کے بعد جمع کروانے والے امیدوار سے -/ 500 جرمانہ وصول کیا جائے گا۔
؎ امتحان کے فارم کی قیمت اوپر دی گئی فیس میں شامل ہے۔
؎ تازہ ترین الحاق خط امتحان کے فارم کے ساتھ ساتھ منسلک ہونا ضروری ہے۔