بونیر یونیورسٹی مارچ 2017 میں اپنا کام شروع کرے گی
February 4, 2017

پشاور: صوبائی وزیر حبیب الرحمٰن کا کہنا ہے کہ بونیر یونیورسٹی میں اعلیٰ درجے کی تعلیمی سہولیات کو مارچ 2017 تک مکمل کرلیا جائے گا۔
بونیر یونیورسٹی موجودہ حکومت کی طرف سے ضلع کو فراہم کی گئی اور اس عمارت کا کام پورا کرنے کی لیے حکومت پورا زور دے رہی ہے کہ اس کا کام مارچ 2017 تک مکمل ہو جائےتاکہ یونیورسٹی کو تعلیم کے لیے کھول دیا جائے۔
یہ پہلی یونیورسٹی ہے جو 73 کنال 14 مرلہ پر مشتمل ہے اس میں پڑھائے جانے والے نئےشعوبوں میں فارمیسی، الیکٹرانکس، سوشیالوجی، انگلش، اکنامکس، شریعہ اینڈ لاء، ایجوکیشن، سیاسیات، حوانیات، کمپیوٹرسائنس، مینجمنٹ سائنسز، موجودہ محکموں کے ساتھ ساتھ شروع کیے جائیں گے۔