جاپان کے سفیر کی طرف سے لڑکیوں کے لئے مڈل سکول کا آغاز
February 15, 2017

اسلام آباد: جمعرات کو جاپان کےسفیر نے پاکستان کے ضلع مانسہرہ کےگاؤں میں کاغان میموریل ماڈل اسکول کا افتتاح کیا۔ یہ سکول مانسہرہ کی لڑکیوں کے لیے بنایا گیا ہے۔
یہ ایک غیر سرکاری تنظیم ہے۔ کاغان میموریل اسکول ایک ٹرسٹ اسکول ہے جو جاپان کی حکومت کی طرف سے فراہم 115.733$ کی مالیات سے تعمیر کرویا گیا ہے۔ اس سکول کے افتتاح کا مقصد لڑکیوں کو بھی اچھی اور معیاری تعلیم فراہم کرنا ہے
اس سکول کی تعمیر جاپا ن کی مالی امداد کی وجہ سے ممکن ہوئی۔ اس سکول میں لڑکیوں کو تعلیم کا ایک موقع فراہم کرنے کا مقصد یہ بھی ہے کہ وہ اپنے کئیر کا آغاز کرسکیں جس سے سماجی واقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا ہو سکے۔