طالب علم کی زندگی آسان نہیں

کوئی چیز ناممکن نہیں:
’’ کچھ بھی ناممکن نہیں‘‘ ۱۰۰ فیصد ضمانت والا فارمولا ہے۔ اگر آپ اس پر غور کریں، تو آپ اس میں چیزوں کا انتظام اور تمام مشکلات پر قابو پانے کے طریقوں کو تلاش کریں گے۔ ۲۴ گھنٹے میں آپ اس حقیقت کو قبول کر لیں گے اور کچھ ہی گھنٹو ں میں آپ جان جائے گے کہ کچھ بھی ناممکن نہیں ہے۔
شیڈولنگ وقت کا بہترین اِنتظام:
جی ہاں، حقیقت اس بات کی گواہ ہے کہ شیڈول وقت کا ایک بہترین انتظام ہے۔ اس کی مدد سے آپ کو باہر کی کوئی چیز یاد نہیں آئے گی۔ ایک شیڈول جس میں تمام ضروری کاموں کو کرنے کے لئیے چند منٹ دیے جاتے ہیں اور اس کام کو وقت پر سر انجا م دینے کے لئیے آپ کو پوری کوشش کرنی چاہیے۔
آپ کی ڈائری آپ کی سب سے اچھی دوست:
مجھے یقین ہے، کہ آپ ڈائر ی سے کبھی مدد نہیں حاصل کرتے ہوں گے ۔ لیکن اگر آپ ایک معمول بنا لیں، تو آپ کو پتا چل جائے گا کہ آپ کی ڈائری آپ کی کتنی اچھی دوست ہے۔ یہ دوست آپ کو سب کچھ یاد دلاتی رہے گی، کہ آپ کا آج کے دن کا کیا پلین ہے، آج کی تاریخ کیا ہے یا آج آپ کو کسی پارٹی میں تو نہیں جانا وغیرہ وغیرہ۔ اس لیے ضروری ہے کہ آپ اپنی اس پیاری دوست کو کبھی نظر انداز نہ کریں۔