وزیر اعلی کی طرف سے سلیکشن کمیٹی معطل
February 3, 2017

لاہور:
سلیکشن کمیٹی نے میڑٹ ہونے کے باوجود ایک یتیم لڑکی کو نظر انداز کر دیا۔ لیکن وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے بدھ کے روز سلیکشن کمیٹی کے تمام آفسران کو معطل کر دیا۔
مبشرہ پروین نے بدھ کے روز پنجاب کے وزیر اعلی میاں محمد شہباز شریف سے ملاقات کی اور معلم کی سیٹ کے لئے حقائق بیان کیے۔
شہباز شریف نے سلیکشن کمیٹی پر برہمی کا اظہار کیا کہ انھوں نے مبشرہ پروین کا انٹرویو کیوں نہیں لیا جبکہ وہ تعلیم یافتہ تھیں۔ اسی لئے وزیر اعلی پنجاب نے ای۔ڈی۔او تعلیم سمیت تمام آفسران کو معطل کر دیا۔