اسکول اور بُنیادی صحت کے مراکز شمسی توانائی پر
February 6, 2017

لاہور:
ایشیائی ترقیاتی بینک اور اے۔ایف۔ڈی فرانس بینک کے تعاون سے، وزیرِ اعلیٰ شہباز شریف نے صُوبے میں شمسی توانائی پھلانے کے لئے اتوار کے روز اجلاس کی صدارت سنبھالی۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے تُرکی کی معروف کمپنی زورلو انرجی کے ساتھ ۱۰۰ میگا واٹ شمسی توانائی کے معاہدے پر دستخط کئیے۔ وزیرِ اعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا، کہ ایشیائی ترقیاتی بینک اور اے۔ایف۔ڈی فرانس کے مطابق صُوبے میں ۱۵۰۰۰ اسکول شمسی توانائی سے چلائے جائیں گے۔ مزید ایشیائی ترقیاتی بینک اور اے۔ایف۔ڈی فرانس بینک کے مطابق ۷۰۰ بُنیادی صحت کے مراکز اور بہاولپور یونیورسٹی شمسی توانائی سے چلائے جائیں گے۔