راولپنڈی بورڈ نےمیٹرک کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی
February 21, 2017

راولپنڈی: انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنٹری ایجوکیشن بورڈ نےجماعت نہم اور دہم کے سالانہ امتحان 2017 کی حتمی ڈیٹ شیٹ جاری کردی ہے۔
راولپنڈی بورڈ کی طرف سے جاری کردہ ڈیٹ شیٹ 2017 کے مطابق دہم کلاس کےامتحانات 1 مارچ 2017 سے شروع ہوں گے اور16 مارچ تک جاری رہیں گے۔
امیدواروں کی رول نمبر سلیپ 15 دن پہلے اُن کے سکول میں پہنچا دی جائے گی یا پھر اُن کے متعلقہ پتہ پر پوسٹ کر دی جائے گی۔
راولپنڈی بورڈ کی طرف سے جاری کردہ ڈیٹ شیٹ 2017 کے مطابق نہم جماعت کےامتحانات 17 مارچ 2017 سے شروع ہوں گے اور3 اپریل تک جاری رہیں گے۔