قومی نصاب جماعت چھٹی سے آٹھویں تک منظور
May 31, 2021

سنگل قومی نصاب کو جماعت چھٹی سے آٹھویں تک کے لئے 2022 کے لئے منظور کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پانچ روز کی قومی کانفرنس کے بعد نصاب کی منظوری دے دی گئی اور کانٖرنس علامہ اقبال یونیورسٹی میں کی گئی۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے آن لائن کانفرنس میں کہا کہ جماعت چھٹی سے آٹھویں تک کے لئے قومی نصاب کی منظوری پر اعتراف کیا۔
انہوں نے کہا کہ ایس-این-سی کی منظوری میں عمران خان کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔ مزید انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمام فیڈریٹنگ یونٹ ، تمام مکاتب فکر کے سکالرز ، مدارس کے نمائندے ، اور ملک بھر سے ماہرین مبارکباد کے مستحق ہیں۔