انٹرمیڈیٹ کے انرولمنٹ فارم جمع کروانے کی تاریخوں کا اعلان
February 6, 2017

کراچی :
ذرائع کے مطابق اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم محمد عمران خان چشتی نے میٹرک کے ضمنی امتحانات 2016ء میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کیلئے انٹرمیڈیٹ کے انرولمنٹ فارم جمع کروانے کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات بتاتے ہوئے محمد عمران خان چشتی نے کہا کہ انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2017ء میں حصہ لینے کے خواہشمند تمام گروپس کے ایسے امیدوار جنہوں نے میٹرک کے ضمنی امتحانات 2016ء میں کامیابی حاصل کی ہے اپنے انرولمنٹ فارمز 1500 روپے فیس کے ساتھ بروز پیر 23 جنوری 2017ء سے 6 فروری 2017ء تک اپنے کالجوں میں جمع کروا سکتے ہیں جبکہ کالجوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام انرولمنٹ فارمز پے آرڈر کے ساتھ 8 فروری اور 9 فروری 2017ء کو متعلقہ سیکشن سے ضروری تصدیق کے بعد بورڈ آفس کے اکاؤنٹس سیکشن میں جمع کروا دیں۔