حکومت کا نصابِ تعلیم میں قرآنی تعلیمات شامل کرنے کا فیصلہ
February 16, 2017

لاہور: پنجاب حکومت نے جماعت ۱ سے لے کر جماعت ۱۲ تک اردو ترجمہ کے ساتھ قرآن پاک کی تعلیم دینے کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق، پرائمری جماعت میں ناظرہ قرآن اور انٹر جماعت میں اسلامی واقعات کی جامع تفصیلات اور قرآن پاک اردو ترجمہ کے ساتھ ساتھ پڑھایا جائے گا۔
لاہور اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے، صوبائی رہنماء رانا مشہود احمد خان نے کہا، کہ چلڈرن لائیبریری میں بچوں کے نصاب پر توجہ دی جائے۔ انہوں نے کہا، کہ یہ قدم تعلیمات کے ساتھ ساتھ طلباء کے رویے کو بھی مظبوط کرے گا۔