چپڑاسی سکول میں پڑھانے کے لئے مجبور
February 6, 2017

حیدر آباد:
اساتذہ کی غیر ماجودگی میں حیدر آباد کے گاؤں تھورا میں سکول کا چپڑاسی جماعت کو پڑھانے کے لئے مجبور ہو گیا۔
نجی چینل سے بات کرتے ہوئے، سکول کےچپڑاسی افتخار علی نے بتایا، کہ جب انہوں نے طالباء کو پڑھانے سے انکار کیا تو مقامی انتظامیہ کے احکام اور علاقے کے لوگوں نے اس کی تنخواہ روک دینے کی دھمکی دی۔
سکول میں ۵۵ سے زیادہ طلباء داخل ہیں۔ ابتداء میں افتخار علی سکول گیٹ کا چپڑاسی تھا لیکن اب اس کو تمام طلباء کو پڑھانے کی زمہ داری دے دی گئی ہے۔