کراچی یونیورسٹی کی سٹاف کالونی میں فائرنگ کا واقعہ
February 3, 2017

کراچی:
جمعرات کے روز پولیس کی ماجودگی کے باوجود کراچی یونیورسٹی کی سٹاف کالونی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس ک بعد کالونی کے ہر گیٹ پر رینجرز تعینات کر دی گئی۔
اس واقعے میں سوشیالوجی ڈیپارٹمینٹ کی پروفیسرہ ڈاکٹر ثوبیہ انیس کے شوہر زخمی ہوئے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسرہ ثوبیہ نے بتایا، کہ ان کے شوہر اور شاہد بینک سے واپس آ رہے تھے کہ کالونی کے دروازے پر دو نا معلوم افراد نے ان کا پیچھا کرنا شروع کیا۔
اس کے علاوہ انھوں نے بتایا، کہ جب وہ کالونی میں اپنے گھر کے پاس پہنچے تو نا معلوم افراد نے ان پر فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔
اس کے بعد، شاہد نے ان کی ٹانگ پر گولی لگی دیکھی جلد ہی ان کو ایک قریبی ہسپتال میں علاج کے لئے لےجایا گیا۔
واقعے کے بعد خوف نے پوری کالونی اور رہائش پزیر مزید پروفیسرز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔