کتابوں سے متنازع سبق کو دور کیا جائے
February 6, 2017

صوابی:
سیاسی اور شہری لوگوں نے خیبر پختونخواہ ٹیکسٹ بک بورڈ کو دھمکی دی ہے کہ اگر انہوں نے نویں جماعت کی انگریزی کی کتاب میں سے پختون ہیرو کالوخان کے متنازع سبق کو نہ ہٹایا گیا تو وہ یہ معاملہ عدالت تک لے جائیں گے۔
اتوار کے روز حقانی لائیبریری میں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے یوسف زئی ایکشن کمیٹی نے کہا، کہ وہ ٹیکسٹ بک بورڈ کے خلاف کیس کو عدالت تک منتقل کریں گے۔
یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ایکشن کمیٹی کے ارکان کے۔پی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر سے ملاقات کریں گے، اور جلد ہی پشاور میں ٹیکسٹ بک بورڈ اور صوبائی وزیرِ تعلیم کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔