آج ہم انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا میں رہتے ہیں. انٹرنیٹ کی آمد نے دنیا کو ہر قسم کی معلومات سے بھر دیا ہے۔ کسی لفظ، محاورے یا جملے کی ایک تلاش ہمیں سینکڑوں، ہزاروں نتائج فراہم کر دیتی ہے۔ لیکن دستیاب اعداد و شمار کی بڑی تعداد سے صحیح اور مستند معلومات اخذ کرنا ایک مشکل کام ہے.
اس سلسلے میں ضروری ہے کہ اخذ کردہ معلومات مستند ہونی چاہیں تا کہ انہیں حوالہ جات کے طور پر استعمال کیا جا سکے۔ ان صفحات پر ہم آپ کو مختلف موضوعات پر معلوماتی مضامین فراہم کریں گے. ہم تعلیم، ٹیکنالوجی، صحت اور سماجی بہبود وغیرہ پر مضامین شائع کریں گے، ہمارے مضامین آپ کو صرف متعلقہ معلومات ہی فراہم نہیں کریں گے بلکہ بعض چیزوں کے بارے میں آپ کے علم میں اضافہ بھی کریں گے.