اپنے کیرئیر کا انتخاب کسی کی بھی زندگی کا بہت نازک فیصلہ ہوتا ہے۔ ایسے میں اگر مناسب رہنمائی اور تربیت میسر نہ ہو تو ممکن ہے کہ آپ ایک ایسے کیرئیر کا انتخاب کر بیٹھیں جو آپ کی دلچسپیوں، صلاحیت اور رجحان سے مطابقت نہ رکھتا ہو۔ اس لیے کیرئیر کونسلنگ کسی بھی بچے کی دلچسپی اور رجحان کو جاننے اور اسے اپنے خواب کی تکمیل کے لیے کوشش کرنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے۔ اس سیکشن میں آپ کو ایسے طریقے ملیں گے جو مختلف کیرئیر ز کے انتخاب بارے آپ کے علم میں اضافے کا موجب بنیں گے اور آ پ کو کسی بھی مخصوص کیرئیر بارے رہنمائی فراہم کریں گے کہ آپ کو کسی مخصوص کیرئیر کا انتخاب کیوں اور کیسے کرنا چاہیے۔