وزیر تعلیم کے امتحانی شیڈول کی خلاف ورزی
June 4, 2021

حکومت سندھ کی جانب سے کچھ دنوں میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے شیڈول کا اعلان کردیا جاۓ گا۔
صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے بدھ کے روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی جانب سے جاری کردہ امتحانی شیڈول سندھ پر لاگو نہیں ہو گی۔
اس کے علاوہ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امتحانات کا انعقاد کرونا ایس-او-پیز پر سخت عمل کرتے ہوۓ کیا جاۓ گا۔ اور جماعت 10 کے امتحان ان کے اختیاری مضمون کے ساتھ لیے جاۓ گے جبکہ گیاریوں اور بارویں کے امتحانات صرف ان کے اختیاری مضامین کے حساب سے لیے جاۓ گے۔
اس سے پہلے وزیر تعلیم شفقت محمود نے اعلان کیا تھا کہ صرف اختیاری مضامین کی بنا پر میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ہوں گے۔